مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع میں بزرگ کا پیٹ پیٹ کر قتل کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ ضلع کے سب سے بزرگ سرپنچ پستا بائی چتّر کے بڑے بیٹے بھنور لال جین کو مسلمان ہونے کے شبہ میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ خبروں کی مانیں تو پیٹنے والا کوئی اور نہیں، بی جے پی لیڈر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سرپنچ کی پوری فیملی 15 مئی کو بھیروجی کی پوجا کرنے چتوڑ گڑھ گیا تھا، 16 مئی کو پوجا کے بعد بھنور لال لاپتہ ہو گئے۔ جمعرات کو ان کی لاش مناسا میں پولیس تھانے سے نصف کلومیٹر دور رامپورہ روڈ پر ملی تھی۔ اب بھنور لال کو پیٹنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
Published: undefined
میڈیا میں چل رہی خبروں کے مطابق بزرگ کو پیٹنے والے بی جے پی لیڈر کا نام دنیش کشواہا ہے۔ ویڈیو میں وہ بھنور لال سے آدھار کارڈ دکھانے کو کہہ کر بری طرح پیٹتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ دنیش نے نام پتہ پوچھا تو ذہنی طور پر کمزور بھنور لال کے منھ سے محمد نکلا۔ یہ سن کر دنیش ٹوٹ پڑا۔ اس نے آدھار کارڈ مانگا اور بھنور لال کو لگاتار چانٹے مارے۔ پولیس نے مناسا (رتلام) کے دنیش کشواہا پر ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ دنیش بی جے پی یوتھ وِنگ میں عہدہ دار رہا ہے۔ اس کی بیوی مناسا میونسپل کارپوریشن میں وارڈ نمبر 3 سے بی جے پی کی کونسلر رہی ہے۔ اس تعلق سے وزیر داخلہ نروتم مشرا کا بیان سامنے آیا تھا کہ مہلوکین کے اہل خانہ سے ان کی بات ہوئی ہے۔ حالانکہ مہلوک کے چھوٹے بھائی راجیش چتّر نے بتایا کہ ان کی وزیر داخلہ سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ سرپنچ پستہ بائی کے فیملی کے سبھی لوگ پورنیما پر راجستھان کے چتوڑ گڑھ قلعہ کے بھیرو پوجن کرنے گئے تھے۔ دوسرے دن 16 مئی کو دوپہر 12 بجے بھنور لال گھر والوں کو بتائے بغیر قلعہ سے نیچے اتر گئے۔ گھر والوں نے کافی تلاش کیا، لیکن جب وہ نہیں ملے تو چتوڑ گڑھ کوتوالی تھانے میں گمشدگی درج کروائی۔ سب نے سوچا کہ وہ بس میں بیٹھ کر اکیلے جاورا آ گئے ہوں گے، اس لیے وہاں بھی تلاش شروع کی، لیکن جمعرات 19 مئی کو دوپہر میں مناسا کے رامپورہ روڈ پر بھنور لال کی لاش ملی۔
Published: undefined
پولیس نے اسے اسپتال میں رکھا اور مہلوک کی شناخت کے لیے سوشل میڈیا پر تصویر وائرل کی۔ سرسی میں جیسے ہی چھوٹے بھائی اشوک اور راجیش کو اطلاع ملی، انھوں نے مناسا پہنچ کر لاش کی شناخت کی۔ شناختی کے بعد جمعہ کی صبح پوسٹ مارٹم کر لاش گاؤں لائے اور آخری رسومات ادا کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined