جہانگیر پوری میں ایم سی ڈی کے ذریعہ بلڈوزر چلائے جانے کی خبر ملنے کے بعد جمعیۃ علماء ہند کے ذمہ داران متحرک ہو گئے تھے اور انھوں نے فوری طور پر سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر دی۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ سپریم کورٹ نے جہانگیر پوری میں بلڈوزر کی کارروائی پر فوراً روک لگانے کا حکم صادر کر دیا۔ اتنا ہی نہیں، اس تعلق سے 21 اپریل کو سماعت کرنے کا بھی اعلان کیا۔ سپریم کورٹ کی اس فوری مداخلت پر جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے اظہارِ شکر کیا ہے۔
Published: undefined
جمعیۃ علماء ہند کے پریس سکریٹری فضل الرحمن قاسمی کے ذریعہ جاری ایک ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ جمعیۃ علماء ہند نے جہانگیر پوری کے حالات کو دیکھتے ہوئے عرضی داخل کی، اور سپریم کورٹ نے ڈائری نمبر 2022-11955 کے تحت اس عرضی پر سماعت کرتے ہوئے دہلی کے جہانگیر پوری میں انہدامی کارروائی پر موجودہ حالت برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ کی فوری مداخلت پر اظہارِ شکر کرتے ہوئے مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ ہم عدالت کے اس ابتدائی حکم کا استقبال کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا۔
Published: undefined
جمعیۃ کی طرف سے جاری مختصر ریلیز میں یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے سینئر وکیل کپل سبل عدالت میں پیش ہوئے۔ اس دوران جمعیۃ نے یہ عزم بھی ظاہر کیا کہ جمعیۃ علماء ہند نے ہمیشہ ملک میں نظامِ قانون بنائے رکھنے سے متعلق کسی بھی حکومت یا عدالت کے فیصلے کا استقبال کیا ہے اور آگے بھی کرتا رہے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined