نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ کو ملک کے نائب صدر کے لیے اپنا امیدوار منتخب کیا ہے۔ ہفتہ کی شام پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اور بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا کی زیر صدارت منعقدہ میٹنگ میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، بی جے پی کے تنظیمی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش نے شرکت کی۔
Published: undefined
میٹنگ کے بعد جے پی نڈا نے ایک پریس کانفرنس میں اس فیصلے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ''بی جے پی اور نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی طرف سے جگدیپ دھنکھڑ جی کو نائب صدر کے عہدہ کے امیدوار کا اعلان کیا گیا ہے۔ بی جے پی کے قومی صدر نے کہا کہ جگدیپ دھنکھڑ اس وقت مغربی بنگال کے گورنر ہیں اور تقریباً تین دہائیوں تک عوامی زندگی میں کام کر چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined