نئی دہلی: جگدیپ دھنکھر نے جمعرات کے روز ملک کے 14ویں نائب صدر جمہوریہ کے طور پر حلف لیا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون کے اشوک ہال میں دھنکھڑ کو نائب صدر جمہوریہ کے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور دیگر مرکزی وزرا موجود رہے۔ اس موقع پر لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے بھی موجود تھے۔
Published: undefined
جگدیپ دھنکھڑ کو حال ہی میں نائب صدر کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ وہ سبکدوش ہونے والے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کی جگہ لیں گے۔ نائیڈو کی مدت کار گزشتہ روز ختم ہو گئی۔ جگدیپ دھنکھڑ نے این ڈی اے امیدوار کے طور پر نائب صدر عہدے کے لئے انتخاب لڑا اور حزب اختلاف کی مشترکہ امیدوار مارگریٹ الوا کو شکست دی۔
قبل ازیں دھنکھڑ مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے راج گھاٹ گئے اور گاندھی سمادھی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں راج گھاٹ پر قابل احترام باپو کو گلہائے عقیدت نذر کرکے ہندوستان کی خدمت کرنے کی ترغیب ملی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز