مسلمانوں کی جانب سے سابق رکن اسمبلی چودھری متین احمد کی سرپرستی میں گزشتہ 29 سالوں سے جعفر آبادمین روڈپر لگنے والا سدبھاؤنا کانوڑ کیمپ کا افتتاح دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انل کمار نے فیتا کاٹ کر کیا- افتتاحی تقریب کی صدارت بابر پور کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد اور نظامت دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید نے کی-
Published: undefined
بطور مہمان سیما پوری کے سابق رکن اسمبلی ویر سنگھ دھینگان نے شرکت کی-حاجی مقصود جمال نے حب الوطنی پر مبنی کلام پیش کرکے خوب داد حاصل کی-واضح رہے کہ اس سد بھاؤنا کانوڑ کیمپ کا افتتاح مسلسل 15 سالوں تک دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا دکشت کرتی رہیں-
Published: undefined
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چودھری انل کمار نے کہا کہ ہندوستان کی یہ خوبصورتی ہے کہ یہاں تمام مذاہب کے ماننے والے ایک دوسرے کی روایات کی نہ صرف قدر کرتے ہیں بلکہ شانہ بشانہ چلتے ہوئے قومی بھائی چارہ کو فروغ دیتے ہیں مگر گزشتہ کچھ سالوں سے یہ کوشش کی جارہی ہے کہ کسی طرح اس بھائی چارے کو مٹایا جائے مگر میں کہتا ہوں کہ جب تک سدبھاؤنا کیمپ لگتا رہے گا اس وقت تک ہماری تہذیب و تمدن اور اتحاد و اتفاق پر ذرہ برابر فرق پڑنے والا نہیں ہے، میں مبارک باد پیش کرتا ہوں چودھری متین احمد کو کہ جنہوں نے 29 سالوں سے محبت کی بے مثال شمع روشن کی ہوئی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ اس کانوڑ کیمپ میں تمام طبقات کے لوگوں کی شمولیت اس بات کی شاہد ہے کہ وہ فرقہ پرستوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں اور ہندو مسلم اتحاد اور آپسی بھائی چارہ کی جڑوں کو کھوکھلا نہیں ہونے دیں گے اور کانگریس ہی واحد ایسی جماعت ہے جو تمام طبقات کو لے کر حکمرانی کرنے کا تجربہ رکھتی ہے -
Published: undefined
چودھری متین احمد نے کہا کہ ملک کے حالات کیسے بھی رہے ہوں مگر جعفر آباد علاقے کے لوگوں نے ہمیشہ بھائی چارہ کوفروغ دیا ہے، ہم نے اس وقت یہ کانوڑ کیمپ قائم کیا تھاجب کانوڑئیے اندر آتے ہوئے بھی ڈرتے تھے اور اسی کی بدولت پورے ملک میں اس علاقہ کے مسلمانوں کی قدر کی جاتی رہی اور عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہا اور آج بھی دیکھا جاتا ہے -گزشتہ کچھ عرصہ سے ہمارے ملک میں ایسی طاقتیں سرگر م ہیں جن میں برسر اقتدار پارٹی بھی شامل ہے جس سے پورے ملک کا ماحول آلودہ ہے اور سبھی طبقات کے لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں مگر کانگریس ملک کی فضا سازگار کرنے میں مصروف ہے۔
Published: undefined
چودھری زبیر احمد نے آئے ہوئے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جعفر وآبادکانوڑ کیمپ کا اہتمام کرنے میں مسلم سماج کے لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور یہ ہی ہندو مسلم اتحاد اور آپسی بھائی چارہ کی روایت ہے جس کے تحفظ کی ذمہ داری سبھی طبقات کے لوگوں کی ہے۔اہم شرکا میں، چودھری اجیت سنگھ، للت چوہان، سنجے گوڑ، جاوید برقی، خالد خان، راجندر پردھان، ضرار احمد، شہزاد خان، برہم ڈھیکیا، اشتیاق شیخ، افسر خان، جمیل ملک، علاء الدین انصاری، شمیم بھائی، شبیر بھائی، الطاف ادریسی، بٹو، آشیش شرما، دیوانند،شفیق خان مینو، زیب النساء، کومل، انتظار خان، ہلن چودھری، حاجی غفران، مقبول بیگ، محمد اسماعیل، انل شرما، سلیم انصاری، حاجی سلطان راجا، ایوب مسعودی، موہن شرما، ریاض احمد، جاوید، آفاق احمد، مکیش،پنچال،سنجے گپتا، یونس ادریسی، مکرم خان، ندیم راعین، نیتا کے ایس کمل، صدام خان، حاجی چاند سیفی، رئیس سلمانی، شاہنواز بھائی، نفیس خان، نول سنگھ یادو کے نام قابل ذکر ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز