آپ تو جانتے ہی ہوں گے کہ جیل میں بند مہاٹھگ سکیش چندرشیکھر کس قدر جیکلین فرنانڈیز کا دیوانہ۔ مختلف مواقع پر سکیش نے بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو محبت بھرا خط لکھا اور یہ اخبارات و نیوز چینل کی سرخیاں بنا۔ اس طرح کے خطوط اور قابل اعتراض پیغامات سے جیکلین فرنانڈیز بے حد پریشان نظر آ رہی ہیں۔ ان کی پریشانی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ عدالت کا رخ کرنے پر مجبور ہوئی ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ جیکلین فرنانڈیز گزشتہ دنوں 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ معاملے میں ہائی کورٹ پہنچی تھیں۔ اب اسی درمیان ٹھگی کے معاملے میں جیل میں بند سکیش چندرشیکھر کے قابل اعتراض خط اور پیغامات سے پریشان ہو کر جیکلین نے دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ عدالت میں انھوں نے اپنی سیکورٹی کے مدنظر راحت کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
دراصل 18 جولائی کو عدالت میں سماعت کے دوران سکیش چندرشیکھر بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جیکلین کے ساتھ جڑا تھا۔ یہ جانکاری خود جیکلین کی طرف سے دہلی کی عدالت میں دی گئی ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ نے بتایا کہ اسے لے کر میڈیا کو بھیجے گئے خط میں جس طرح کے الفاظ کا استعمال سکیش چندرشیکھر کرتا ہے، وہ نہ صرف ان کی شبیہ کو نقصان پہنچانے والا ہے بلکہ اس کے سبب ان کی سیکورٹی کو بھی خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ اداکارہ نے پولیس اور جیل اتھارٹی سے شکایت کی تھی لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
Published: undefined
جیکلین فرنانڈیز نے دہلی کی عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جیل اتھارٹی اور پولیس کو حکم دیں کہ سکیش چندرشیکھر کو آگے سے کوئی بھی خط، پیغام یا بیان جاری کرنے سے روکا جائے۔ ساتھ ہی جیل اتھارٹی سے کارروائی کے بارے میں رپورٹ طلب کی جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز