مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مال گاڑی کے ذریعہ کچلے گئے مہاجر مزدوروں پر پی ایم مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر ریل پیوش گویل سمیت متعدد سیاسی ہستیوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس واقعہ کے تعلق سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی افسوس ظاہر کیا ہے اور اس طرح کا حادثہ پیش آنے کو شرمناک بھی ٹھہرایا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ "مال گاڑی سے کچلے جانے سے مزدور بھائی-بہنوں کے مارے جانے کی خبر سے حیران ہوں۔ ہمیں اپنے ملک کے معماروں کے ساتھ کیے جا رہے سلوک پر شرم آنی چاہیے۔" راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں آگے لکھا ہے کہ "مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کے تئیں میں ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کے جلد صحت ہونے کی دعا کرتا ہوں۔"
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ جمعہ کو علی الصبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے پٹری پر سوئے مزدوروں کو مال گاڑی نے کچل دیا جس میں کئی مہاجر مزدور زخمی بھی ہوئے تھے جنھیں اورنگ آباد سول اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کچھ مہاجر مزدور مدھیہ پردیش کے لیے ٹرین پکڑنے بھساول کی طرف جا رہے تھے تو راستے میں رات ہو گئی اور وہ پٹری پر ہی سو گئے۔ جمعہ کی علی الصبح ایک مال گاڑی ان پر سے گزر گئی اور اس واقعہ میں 17 مزدور موت کی نیند سو گئے۔ کم و بیش 4 مزدور سنگین طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں قریب کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Published: undefined
حادثہ اورنگ آباد-جالنا ریلوے لائن پر ہوا۔ کرماڈ پولس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال بھیجا۔ بتایا جاتا ہے کہ فلائی اوور کے پاس پٹری پر مزدور سوئے ہوئے تھے جب ریل گاڑی ان کے اوپر سے گزر گئی۔ یہ مہاجر مزدور جلگاؤں میں آئرین فیکٹری میں کام کرتے تھے اور جب انھیں پتہ چلا کہ بھساول سے مدھیہ پردیش کے لیے ٹرین روانہ ہونے والی ہے تو ایک ساتھ ٹرین پکڑنے نکل پڑے تھے۔
Published: undefined
خبروں کے مطابق مزدورں نے تقریباً 40 سے 45 کلو میٹر کا سفر طے کیا تھا اور پھر بدن پور و کرماڈ کے درمیان بوقت رات پٹری پر ہی سو گئے تھے۔ وہ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ ٹرین تو چل نہیں رہی ہے اس لیے انھیں کسی طرح کی پریشانی نہیں ہوگی۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سبھی مزدور مدھیہ پردیش کے شہڈول باشندہ ہیں۔ اس واقعہ کے تعلق سے ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے پی آر او نے بتایا کہ مال گاڑی کی خالی ریک تھی جو ان مزدوروں کے اوپر سے گزر گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد آر پی ایف اور مقامی پولس موقع پر پہنچی اور فوری کارروائی شروع ہوئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز