نئی دہلی: کورونا وائرس کی تیسری لہر کے درمیان مرکزی وزارت صحت نے ملک کی مختلف ریاستوں کے نام مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 تا 18 سال کے تمام نوعمروں کو جلد از جلد ویکسین کی دوسری خوراک لگائی جائے۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ نوعمروں کو بروقت ویکسین کی خوراک لگائی جانی ضروری ہے لہذا، تمام بنیادی سہولیات کی تیزی سے درست کیا جائے۔
Published: undefined
ہیلتھ سکریٹری راجیش بھوشن کی طرف سے جاری کردہ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ 15 تا 18 سال کے نوعمروں کو ’کوویکسین‘ کی خوراک لگائی جا رہی ہے اور اس کی پہلی اور دوسری خوراک کے درمیان 28 دن کا وقفہ ہونا چاہئے۔ اس طرح جن نوعمروں نے 3 جنوری کو ویکسین کی پہلی خوراک لگوائی تھی، وہ 31 جنوری سے دوسری خوراک لینے کے اہل ہو گئے ہیں۔ کورانا کے خلاف 'جنگ' جیتنے کے لیے ویکسین کی دونوں خوراکیں مقررہ وقت کے اندر لگوانا ضروری ہے۔
Published: undefined
دریں اثنا، ملک میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی آ رہی ہے جوکہ ایک بہتر علامت ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے کیسز میں 3.4 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 161386 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس دوران 1733 لوگ کورونا انفیکشن کی وجہ سے اپنی جان سے گنوا بیٹھے۔ اموات کی تعداد میں کیرالہ میں بیک لاگ کی 1063 اموات بھی شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز