کانگریس لیڈر اور سابق پارٹی صدر راہل گاندھی نے لاک ڈاؤن کے درمیان کچھ ریاستوں کی طرف سے لیبر قوانین میں ترمیم کیے جانے کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک کورونا سے لڑ رہا ہے اور کسی کو بھی مزدوروں کے بنیادی حقوق روندنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے آج اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ”کئی ریاستوں کے ذریعہ لیبر ایکٹ میں ترمیم کی جا رہی ہے۔ ہم کورونا کے خلاف مل کر جدوجہد کر رہے ہیں، لیکن یہ حقوق انسانی کو روندنے، غیر محفوظ کام کے مقام کی اجازت، مزدوروں کے استحصال اور ان کی آواز دبانے کا بہانہ نہیں ہو سکتا۔ ان بنیادی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔“
Published: undefined
واضح رہے کہ کورونا کی وجہ سے فیکٹریوں اور دفاتر میں کام پوری طرح سے بند رہنے کا حوالہ دیتے ہوئے کچھ لوگوں نے لیبر قوانین میں کچھ مہینوں کے لیے ترمیم کرنے کی بات کہی ہے۔ ایسی باتیں سامنے آئی ہیں کہ کچھ ریاستوں میں لیبر قانون کے مطابق 8 گھنٹہ روزانہ کی جگہ 12 گھنٹہ روزانہ کی چھوٹ دی جائے تاکہ فیکٹریوں اور دفاتر میں ٹھپ پڑے کام کا ازالہ ہو سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined