کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے اتر پردیش کے فرخ آباد میں دو لڑکیوں کی موت پر بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی حکومت سے انصاف کی امید رکھنا بھی گناہ ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ فرخ آباد میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، متاثرہ خاندان کے ساتھ انتظامیہ کا ایسا رویہ کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مزید کہا کہ یہ سب کب تک برداشت کیا جا سکتا ہے۔ یہ بحیثیت معاشرہ ہمارے سامنے ایک بڑا سوال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی ہندوستان کی ہر بیٹی کا حق ہے اور انصاف ہر متاثرہ خاندان کا حق ہے۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائع خبر کے مطابق 27 اگست کو یوپی کے فرخ آباد ضلع کے قائم گنج علاقے میں دلت برادری کی دو لڑکیوں کی لاشیں درخت سے لٹکی ہوئی ملی تھیں۔ جہاں دونوں دوست جنم اشٹمی کے تہوار کے موقع پر پروگرام دیکھنے نکلی تھیں ، لیکن گھر واپس نہیں آئیں۔ گھر والوں نے تلاش کیا تو دونوں لڑکیوں کی لاشیں ایک ہی دوپٹے سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔ ساتھ ہی ان لڑکیوں میں سے ایک کے والد نے اپنی بیٹی کے قتل کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
Published: undefined
تاہم، فرخ آباد ضلع پولیس نے عصمت دری اور قتل کے امکان سے صاف انکار کیا ہے۔ پولس اس معاملے کو خودکشی سے جوڑ کر دیکھ رہی ہے۔ جبکہ ان لڑکیوں میں سے ایک کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی اور پڑوس میں رہنے والی اس کی سہیلی27 اگست کو جنم اشٹمی کے موقع پر جھانکی دیکھنے گئی تھیں۔ لیکن صبح اطلاع ملی کہ دونوں لڑکیوں نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined