کورونا وبا سے بری طرح متاثر راجدھانی دہلی میں مریضوں کے لئے ایک راحت کی خبر ہے۔ دہلی کے چھترپور علاقہ میں آئی ٹی بی پی نے رادھا سوامی ستسنگ ویاس آشرم کی جگہ پر 500 بستروں کا نیا کووڈ کیئر سینٹر شروع کیا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور وزیر صحت ستیندر جین نے اس نئے کووڈ کیئر سینٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
Published: undefined
واضح رہے اس سے پہلے ڈی آر ڈی او نے ائیر پورٹ کے قریب ایک اسپتال بنایا ہے اور اس کا نام بھی سردار پٹیل پر ہی رکھا ہے۔ چھترپور میں اس اسپتال کے شروع ہونے کے بعد دہلی والوں کو راحت تو ضرور ملی ہے، لیکن اس کے ساتھ ایسی شرط جوڑ دی گئی ہے جس کی وجہ سے پریشانیاں بڑھ بھی سکتی ہیں۔ اے بی پی نیوز پر شائع خبر کے مطابق اس اسپتال میں داخلہ کے لئے مریض کو ضلع سرویلانس افسر سے منظوری لینا لازمی ہوگا۔ اس منظوری کے بعد ہی وہاں داخلہ ملے گا۔
Published: undefined
واضح رہے ریاست اتر پردیش میں بھی اس طرح کا ایک قانون تھا کہ اسپتالوں میں داخلہ کے لئے سی ایم او کی منظوری لازمی تھی، جس کی وجہ سے مریضوں کے علاج میں تاخیر ہوئی اور کئی قیمتی جانیں چلی گئیں۔ اس پر جب کافی ہنگامہ ہوا تو اتر پردیش حکومت نے یہ فیصلہ واپس لے لیا تھا۔
Published: undefined
چھترپور میں کھولے گئے اس کووڈ کیئر سینٹر میں آئی سی یو کا انتظام نہیں ہے اس لئے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسے مریض اس سینٹر میں نہ آئیں جن کی حالت نازک ہے یا جن کو آئی سی یو کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined