قومی خبریں

اپنی بیوی کو بہن کے خلاف الیکشن لڑانا میری غلطی تھی! اجیت پوار کا اعتراف

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا، ’’لوک سبھا انتخابات میں اپنی بیوی کو اپنی بہن کے خلاف لڑانا میری غلطی تھی مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ میں اپنی تمام بہنوں سے پیار کرتا ہوں‘‘

<div class="paragraphs"><p>سپریا سولے اور اجیت پوار، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

سپریا سولے اور اجیت پوار، تصویر سوشل میڈیا

 

ممبئی:  مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے منگل کو کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں اپنی بیوی کو اپنی بہن کے خلاف لڑانا ان کی غلطی تھی۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ میں اپنی تمام بہنوں سے پیار کرتا ہوں۔‘‘ خیال رہے کہ اجیت پوار کی بیوی سنیترا پوار بارامتی لوک سبھا حلقہ سے سپریا سولے کے خلاف الیکشن لڑی تھیں اور سپریا سولے سے ہار گئی تھیں۔

Published: undefined

مہاراشٹر میں  اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور اجیت پوار ریاست گیر 'جن سمان یاترا' پر نکلے ہیں۔ اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے پوار نے کہا کہ گھر کے اندر سیاست کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا، ’’اپنی تمام بہنوں سے پیار کرتا ہوں۔ میں نے اپنی بہن کے خلاف سنیترا کو میدان میں اتار کر غلطی کی۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ (این سی پی) پارلیمانی بورڈ نے یہ فیصلہ لیا تھا۔ لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک غلط فیصلہ تھا۔‘‘

Published: undefined

اجیت پوار کے بیان پر اب اپوزیشن لیڈروں کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ شرد پوار کی بیٹی اور اجیت پوار کی چچازاد بہن سپریا سولے نے اس بیان پر کہا کہ انہیں ابھی تک اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ انہوں نے ٹی وی نہیں دیکھا۔ وہیں، کانگریس لیڈر مانیکراؤ نے کہا کہ آہستہ آہستہ اجیت پوار کو اپنی تمام غلطیوں کا احساس ہو جائے گا۔

Published: undefined

بارامتی سیٹ کا لوک سبھا انتخاب کافی زیر بحث رہا تھا۔ اس سیٹ پر طویل عرصے سے شرد پوار کا قبضہ ہے لیکن اجیت پوار کی بغاوت اور پھر سُپریا سولے کے خلاف سنیترا پوار کو ٹکٹ دینے کی وجہ سے یہ سیٹ کافی خبروں میں رہی۔ تاہم، شرد پوار کی بیٹی سپریا سولے نے یہ انتخاب جیت لیا تھا۔

Published: undefined

یاد رہے کہ مہاراشٹر میں اپوزیشن کے لیڈر اجیت پوار نے شرد پوار کو اس وقت بڑا جھٹکا دیا تھا جب وہ اپنے حمایت یافتہ ارکان اسمبلی کے ساتھ راج بھون پہنچ گئے تھے اور نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ اس کے بعد شرد پوار اور اجیت پوار کے درمیان اصلی این سی پی کو لے کر ایک طویل رسہ کشی ہوئی۔ بالآخر الیکشن کمیشن نے اجیت پوار کے دھڑے کو اصلی این سی پی قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی شرد پوار سے پارٹی کا انتخابی نشان گھڑی اور پارٹی کا نام بھی چھین لیا گیا۔

Published: undefined

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اجیت پوار نے کہا تھا، ’’میری قسمت میں ہوگا تو میں ریاست کا وزیر اعلیٰ بھی بنوں گا۔ میں اتنے سالوں سے سیاست میں ہوں، جس عہدے پر ہوں ماضی میں کبھی اس پر نہیں تھا۔ پہلے ذمہ داری خود صاحب پر تھی، اب یہ ذمہ داری مجھ پر ہے۔ سب میرے ساتھ آئے ہیں۔ میرے کام کا مطلب صرف ترقی اور غریب لوگوں کی مدد کرنا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined