ممبئی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن آج مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہیں۔ اس سے قبل شیوسینا-یو بی ٹی کے لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے راؤت کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ این ڈی اے کا پہلا بجٹ ہے، ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ چندرابابو نائیڈو اور نتیش کمار اس پر کتنا اثر ڈالتے ہیں۔
Published: undefined
شیوسینا -یو بی ٹی کے لیڈر نے کہا ہے کہ آج پارلیمنٹ میں پیش ہونے والا بجٹ مودی حکومت کا پہلا بجٹ نہیں ہے بلکہ یہ این ڈی اے حکومت کا پہلا بجٹ ہے۔ اس این ڈی اے میں چندرابابو نائیڈو اور نتیش کمار بھی شامل ہیں۔ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ نتیش کمار اور چندرابابو نائیڈو کا اس بجٹ پر کتنا اثر ہوگا۔ سنجے راؤت نے کہا کہ اگر اچھا بجٹ ہوگا تو ہم اس کا خیر مقدم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں بے انتہا بے روزگاری و مہنگائی ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو اس سے نجات دلائے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پیش کئے جانے والے اس عام بجٹ سے لوگ کافی امیدیں لگائے ہوئے ہیں۔ اس بجٹ سے اگر مہنگائی و بیروزگاری کچھ کم ہوتی ہے تو یہ عوام کے لیے بڑی راحت ہوگی مگر اپوزیشن پارٹیوں کو اس کی توقع کم ہی ہے کہ یہ عوامی بجٹ ہو گا۔ اس ضمن میں پارلیمنٹ میں کانگریس پارٹی کے چیف وہپ کے سریش نے 22 جولائی کو کہا کہ تھا کہ ہمیں اس اس بجٹ سے کوئی خاص توقع نہیں ہے۔ جس طرح گزشتہ بجٹ عوام مخالف تھے، اسی طرح خدشہ ہے کہ یہ بجٹ بھی عوام مخالف ہی ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined