ترواننت پورم: کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجين نے ہندی زبان پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان پر نکتہ چینی کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ سنگھ پریوار نے زبان کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کے لئے ایک نئی جنگ کا میدان تیار کر دیا ہے۔
Published: undefined
امت شاہ نے ہفتہ کو یوم ہندی پر لوگوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا تھا کہ صرف ہندی ہی ملک کو متحد کر سکتی ہے ۔ اس دوران انہوں نے اپیل کی تھی کہ ہندی کو پہلی زبان بنایا جائے کیونکہ ہندوستان کی نمائندگی کرنے کے لئے ایک زبان کا ہونا ضروری ہے۔
Published: undefined
وجين نے اتوار کو یہاں ایک بیان میں کہا کہ امت شاہ کے اس بیان کے خلاف پورے ملک میں احتجاج ہو رہے ہیں لیکن انہوں نے اپنا بیان واپس نہیں لیا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ سنگھ پریوار کا ایک ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندی اتحاد کی ایک وجہ نہیں ہو سکتی۔
Published: undefined
شمال مشرقی ریاستوں کے لوگ ہندی نہیں بول سکتے اور امت شاہ نے اپنی مادری زبان بولنے والے اور اسے محبت کرنے والے لوگوں کے جذبات کے خلاف ایک جنگ کا اعلان کر دیا ہے۔
Published: undefined
وزیر اعلی نے کہا ’’چونکہ ہندی ہماری ’راج بھاشا‘ ہے، اس معاملے پر لوگوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ کسی کو یہ نہیں لگتا کہ اگر وہ ہندی نہیں بول رہا ہے تو وہ ہندوستانی نہیں ہے۔ ملک کا ہر شخص زبانوں کے تنوع میں اتحاد کو قبول کرتا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا’’سنگھ پریوار ملک میں لوگوں سے متعلق اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے زبان کے نام پر تنازعہ کھڑا کر رہا ہے۔ سنگھ پریوار کو زبان کے نام پر لوگوں کو بانٹنے سے بچنا چاہیے‘‘ ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز