لکھنو: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے ہاتھرس میں اجتماعی عصمت دری کے سلسلے میں اترپردیش حکومت کے طرز عمل پر آج سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں جرائم پیشہ افراد کی حکمرانی ہے۔ بی ایس پی سپریموں نے آج اس ضمن میں دو ٹوئٹ کیے اور کہا کہ ہاتھرس معاملے میں نئے حقائق کا ہائی کورٹ کے ذریعہ نوٹس لے کر گواہوں کو دھمکانے وغیرہ کے معاملے کی جانچ کا حکم دینے میں یوپی حکومت پھر سے شک کے دائرے میں ہے وہ لوگ سوچنے کو مجبور ہیں کہ متاثرین کو کیسے انصاف ملے گا۔ یہ عام خیال ہے کہ یوپی میں جرائم پیشہ افراد کا راج ہے اور انصاف کا حصول انتہائی مشکل۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ یوپی کی کافی تکلیف دہ اور شرمناک ہاتھرس گینگ ریپ کے متاثرہ کنبوں کے اںصاف کے حصول میں جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہ جگ ظاہر ہے۔ مگر اس ضمن میں جو نئے حقائق عدالت کے سامنے اجاگر ہوئے ہیں وہ متاثرہ کنبے کو انصاف دلانے میں حکومت کے رویہ پر سوال کھڑا کرتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined