پٹنہ: دہلی سمیت شمالی ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں میں شدید سردی اور ٹھنڈی ہواؤں سے پریشان لوگوں کو اب بارش کا ستم بھی برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ دہلی میں اس سال جنوری میں اب تک 69.8 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ اس سے پہلے سال 1995 میں اس مہینے میں اتنی بارش ہوئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق 195 کے بعد دہلی میں 1989 میں جنوری میں 79.7 ملی میٹر اور اس کے بعد 1995 میں اس مہینے کے برابر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔
Published: undefined
دہلی کے علاوہ پنجاب، ہریانہ، مغربی اتر پردیش اور راجستھان میں شدید بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ بہار میں بھی بارش ہو رہی ہے۔ بہار کی رجدھانی پٹنہ سمیت ریاست کے بارہ سے زیادہ ضلعوں میں اتوار کی صبح سے رک رک کر بارش شروع ہوگئی ہے۔وہیں،ریاست کے زیادہ تر ضلعوں میں آسمان میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔ موسم کے کروٹ بدلنے سے سردی کا ستم جھیل رہے لوگوں کی پریشانی اور بڑھ گئی ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 48 گھنٹے تک ریاست میں اسی طرح کے موسم بنے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ وہیں 25 جنوری تک کچھ مقامات پر ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کے آثار بنے ہوئے ہیں۔ دراصل اس دوران پچھوا اور پروئیا ہوا کے میل سے شدید بارش کے آثار ہیں جبکہ 24 جنوری کےلئے بہار میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات نے پٹنہ سمیت دیگر ضلعوں میں لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ اتوار کی صبح پٹنہ، ویشالی، نالندا، نوادا، گوپال گنج سمیت کئی ضلعوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ بارش کا یہ سلسلہ اگلے 48 گھنٹوں یعنی 25 جنوری تک برقرار رہنے کی امید ہے۔ وہیں بارش کے بعد ریاست میں کہرا اور ٹھنڈ کے اثر اور بڑھنے کا امکان ہے۔ خصوصاً اس ماہ کے آخری ہفتے میں ریاست میں سردی کے اثر کے بڑھنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
دہلی، پنجاب، یوپی، راجستھان اور بہار کے علاوہ اوڈیشا، جنوبی چھتیس گڑھ، ساحلی آندھرا پردیش، شمال مشرقی ہندوستان، انڈمان اور نکوبار جزائر، گجرات کے مشرقی علاقوں، کونکن اور گوا میں ہلکی بارش ممکن ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں ہلکی سے درمیانے درجہ کی بارش کا امکان ہے۔ وہیں، مظفرآباد اور لداخ میں ہلکی بارش کے ساتھ متعدد مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز