پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کچھ ایسا کیا ہے جس پر ہندوستان نے سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔ دراصل جین میریٹ نے پاک مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا ہے جس کو حکومت ہند نے قابل اعتراض اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ ہندوستانی وزارت داخلہ کی طرف سے اس سلسلے میں آفیشیل بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔
Published: undefined
ہندوستانی وزارت خارجہ کی طرف سے جو بیان جاری کیا گیا ہے اس میں واضح لفظوں میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی اس طرح خلاف ورزی کیا جانا ناقابل قبول ہے۔ اس معاملے میں خارجہ سکریٹری نے ہندوستان میں برٹش ہائی کمشنر کے سامنے سخت احتجاج بھی درج کرایا ہے۔ خارجہ سکریٹری کے مطابق مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر اور لداخ ہندوستان کے اٹوٹ حصہ ہیں اور رہیں گے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر 10 جنوری کو ایک پوسٹ کیا گیا جس میں میرپور کے دورہ کی کئی تصویریں شیئر کی گئی تھیں۔ ان تصویروں کے ساتھ انھوں نے لکھا تھا ’’میرپور سے سلام، برطانیہ اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان تعلقات کا دِل! 70 فیصد برٹش پاکستانی بنیادی طور سے میر پور سے تعلق رکھتے ہیں، جس سے ہم سبھی کا ساتھ مل کر کام کرنا مہاجر مفادات کے لیے اہم ہے۔ مہمان نوازی کے لیے شکریہ!‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined