شیوپوری: مدھیہ پردیش کے گنا پارلیمانی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار اور پارٹی کے جنرل سکریٹری جیوتر آدتیہ سندھیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اعلی عہدہ پر بیٹھے شخص کے ذریعہ ملک کے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی پران کے انتقال کے بعد تبصرہ کرنا ان کے عہدہ کے وقار کے مطابق نہیں ہے۔
Published: undefined
جیوتیرادتیہ سندھیا نے جمعہ کے روز نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران آئی این ایس و راٹ معاملہ میں ہوئے تنازعہ کے سلسلہ میں کہا کہ آج کی سیاست میں اقدار اور اصولوں کی تنزلی صاف نظر آ رہی ہے۔
Published: undefined
سیاستدانوں کے مابین اختلاف ہونا اچھی بات ہے۔ جمہوریت کے لئے ضروری ہے، لیکن دل صاف ہونا چاہئے۔ ملک کے اعلی عہدہ پر بیٹھے شخص کے ذریعہ سابق وزیراعظم کے لئے ایسا تبصرہ ان کے عہدہ کے وقار کے موافق نہیں ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہاکہ ان کی ڈکشنری میں ہندو لفظ نہیں ہے، لیکن ان کا مذہب ہندو ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کا مذہب انہیں اقدار اور اصولوں کے ساتھ کام کرناسکھاتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined