قومی خبریں

’جس علاقہ میں ہورڈنگ گرنے سے اموات ہوئیں، وہاں وزیر اعظم مودی کا روڈ شو کرنا غیر انسانی‘

گھاٹ کوپر کے چھیدا نگر علاقہ میں پیر کو تیز ہواؤں کے دوران ایک وسیع ہورڈنگ گر گیا تھا، جس سے 16 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہو گئے۔ پی ایم مودی نے اسی گھاٹ کوپر میں روڈ شو کیا ہے

سنجے راؤت / ٹوئٹر / @ANI
سنجے راؤت / ٹوئٹر / @ANI 

ممبئی: شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کے لیڈر سنجے راؤت نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا ممبئی کے اس علاقہ میں روڈ شو کرنا غیر انسانی ہے جہاں ہورڈنگ گرنے سے 16 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے روڈ شو کی وجہ سے گھاٹ کوپر مغرب سے گھاٹ کوپر مشرق تک سڑکیں اور میٹرو خدمات معطل رہیں۔ دریں اثنا، این سی پی (شرد چندر پوار) اور کانگرتس نے بھی روڈ شو کرنے پر وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کو ہدف تنقید بنایا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا، ’’ماضی میں کبھی ایسا نہیں دیکھا گیا کہ ایک شخص کی تشہیر کے لئے سڑکیں بند کر دی گئی ہوں۔ اس وجہ سے لوگوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ہورڈنگ گرنے کے بعد جہاں لوگوں کی موت ہوئی وہاں روڈ شو کرنا غیر انسانی عمل ہے۔‘‘

دریں اثنا، این سی پی (ایس پی) کے ترجمان کلائیڈ کریسٹو نے کہا، ’’ممبئی والوں کے زخموں پر نمک پاشی کے لئے میٹرو اور لوکل ٹرین خدمات کو منسوخ کر دیا گیا تھا اور روڈ شو کے ہموار انعقاد کے لیے علاقے کی سڑکیں بند کر دی گئیں۔ میٹرو ریل اور لوکل ٹرینوں کو کیوں روکا گیا؟ اس سے زیادہ ہجوم کی وجہ سے مسافروں کی جان خطرے میں پڑ سکتی تھی۔‘‘

Published: undefined

کلائیڈ کرسٹو نے کہا، مہاراشٹر حکومت کو فوری جواب دینا چاہئے کہ ایسا کیوں کیا گیا۔ مجموعی طور پر یہ 'چالاکی' اور ہوشیاری سے کیا گیا تاکہ لوگوں کو روڈ شو کے ذریعے گھر واپس جانے پر مجبور کیا جا سکے، تاکہ ایسا محسوس ہو کہ وزیر اعظم کے روڈ میں میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ 16 جانوں کے ضیاع اور کئی لوگوں کے زخمی ہونے اور ہزاروں مسافروں کو تکلیف پہنچانے کے باوجود بی جے پی کا یہ بے حسی کا مظاہرہ پارٹی اور اس کے اتحادیوں کے امیدواروں کے لیے مہلک ثابت ہوگا۔

Published: undefined

ایم وی اے کی ایک اور حلیف کانگریس نے بھی روڈ شو کے معاملہ پر وزیر اعظم مودی پر تنقید کی ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے کہا کہ منگل کو گھاٹ کوپر علاقے میں پیش آئے لرزہ خیز واقعے میں 16 عام شہریوں کی جانیں چلی گئیں۔ ممبئی والوں کے لیے یہ ایک بڑا حادثہ ہے لیکن بی جے پی اور نریندر مودی کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ بی جے پی نے پی ایم مودی کے روڈ شو کا آغاز اسی جگہ سے کیا، جہاں 14 معصوم شہریوں کی جانیں گئیں۔ یہ بی جے پی و پی ایم مودی کی بے حسی کی علامت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined