قومی خبریں

اب تک کی ووٹنگ سے واضح ہے کہ انڈیا الائنس کی حکومت بنے گی اور مودی اقتدار سے بے دخل ہوں گے: ملکارجن کھڑگے

کانگریس کے قومی صدر نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے 6 مرحلوں کی ووٹنگ کے رجحان سے واضح ہے کہ انڈیا الائنس کی حکومت بنے گی اور لوگ پی ایم مودی کو اقتدار سے بے دخل کر دیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے / ویڈیو گریب</p></div>

ملکارجن کھڑگے / ویڈیو گریب

 

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے 6 مرحلوں کی ووٹنگ کے رجحان سے معلوم ہوتا ہے کہ انڈیا الائنس کی حکومت بنے گی اور لوگ پی ایم مودی کو اقتدار سے بے دخل کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ میں کانگریس کو برتری حاصل ہوگی جبکہ راجستھان اور مدھیہ پردیش میں بھی ہماری سیٹیں بڑھیں گی۔

Published: undefined

خبر رساں ادارے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے ملکارجن کھڑگے نے کہا ہمارا اتحاد یوپی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ایسے میں میرا سوال یہ ہے کہ بی جے پی کس بنیاد پر 400 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کر رہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ وہ (مودی) جو بھی کہیں لیکن لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ان کی  قیادت کو قبول نہیں کرنا چاہتے۔ کھڑگے نے مزید کہا کہ اس الیکشن میں مہنگائی اور بے روزگاری عوام کے درمیان بڑا موضوع رہا ہے۔ آئین اور جمہوریت کے تحفظ کا موضوع بھی لوگوں کے لیے بہت اہم رہا ہے۔ ایسے میں یہ بھلا یہ کیسے کہا جا سکتا ہے کہ لوگ انہیں اکثریت دیں گے۔

Published: undefined

کانگریس کے قومی صدر نے کہا کہ بی جے پی کو آندھرا پردیش میں کچھ ملے گا لیکن تلنگانہ اور کرناٹک میں کانگریس کو برتری ملے گی۔ کیرالہ اور تمل ناڈو میں بھی کانگریس آگے ہے۔ مدھیہ پردیش میں بھی کانگریس کی سیٹیں بڑھیں گی۔ کھڑگے نے کہا کہ بہت سے لوگ سمجھ گئے ہیں کہ وہ (بی جے پی) ریزرویشن کو کس طرح ختم کر رہے ہیں۔ اگر ایسا نہ ہو تا تو وہ تو مرکز میں خالی آسامیاں پر کیے ہوتے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined