سپریم کورٹ نے پرالی جلانے پر پابندی کے احکام جاری کیے تھے لیکن حکومتوں کے اس کے تئیں سنجیدہ نہ نظر آنے کی وجہ سے سپریم کورٹ آج سخت برہم نظر آیا۔ سپریم کورٹ نے اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے کہا ہے کہ ’’گھٹ گھٹ کر کیوں مریں؟ دھماکہ خیز اشیاء کے پندرہ بیگ لگا کر شہر کو اڑا دیجیے‘‘۔
Published: undefined
سپریم کورٹ نے دہلی حکومت سے کہا کہ آپ کو حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ عدالت نے ہریانہ اور پنجاب کی حکومتوں کی بھی سخت الفاظ میں تنقید کی ہے اور کہا کہ وہ اپنے اختلافات کو بھلا کر عوام کے مفاد میں کام کریں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ دس روز کے اندر وہ اسماگ رڈکشن ٹاور پر منصوبہ بنائیں۔
Published: undefined
سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کی جانب سے پیش ہوئے سالیسٹر جنرل سے کہا ’’لوگوں کو گیس چیمبر میں رہنے کے لئے کیوں مجبور کیا جا رہا ہے۔ ان سب کے لئے ایک بار میں مرنا بہتر ہے، ایک بار میں پندرہ بیگ لگار کر دھماکہ کر دیں۔ میں حیران ہوں دہلی میں ایک دوسرے کے اوپر الزام لگانے کا دور چل رہا ہے۔‘‘ سپریم کورٹ نے کہا کہ حکومتوں کے رویہ سے اایسا لگتا ہے کہ انہوں نے دہلی والوں کو آلودگی سے مرنے کے لئے چھوڑ دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ دہلی این سی آر میں لوگوں کی عمر کم ہو رہی ہے اور لوگوں کا دم گھٹ رہا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے اس موقع پر عدالت نے دہلی میں گندے پانی کے مسئلہ کا بھی نوٹس لیا اور کہا کہ دہلی والوں کو صاف پینے کے پانی کا حق ہے اور حکومت کو اس تعلق سے سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز