کوشامبی: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا نے بے روزگاری اور مہنگائی کے سلسلے میں بی جے پی حکومت پر طنز کستے ہوئے کہا ہے کہ تیل، گھی کی قیمتوں میں اتنا اضافہ ہوگیا ہے کہ نوجوان طبقہ حکومت کی مرضی کے مطابق پکوڑے بھی فروخت نہیں کرسکتا۔
Published: undefined
ستیش مشرا نے منگل کو یہاں ایک سمیلن میں کہا کہ ریاست و ملک کے خواندہ نوجوانوں کو پہلے بی جے پی حکومت نے پکوڑے فروخت کرنے کے لئے بولا اور پھر تیل گھی، گیس سب کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ مطلب اگر ان کے بتانے پر بھی نوجوان پکوڑے فروخت کرنا چاہیں تو وہ ایسا نہیں کرسکتے کیونکہ مہنگائی کو بڑھا بڑھا کر برا حال کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
برہمنوں کو بی ایس پی کی جانب لبھانے کے منشی کے تحت انہوں نے کہا ہے کہ کوشامبی کے برہمن لیڈر ہیں۔ اترپردیش کے برہمن اور دلت سماج مل کر بہن جی (مایاوتی) کی حکومت بنائیں گے۔ اور بی جے پی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا کام کریں گے۔
Published: undefined
ستیش مشرا نے کہا کہ سنسکرت اسکول اور سناتن دھرم کو ختم کرنے کا کام حکمراں جماعت بہت تیزی سے کر رہی ہے۔ ریاست کے سنسکرت اسکول بند ہونے کے دہانے پر ہیں یہاں تک کی پریاگ راج کے تقریباً 9 اسکول بند بھی ہوچکے ہیں۔ اور ریاست کے ہزاروں سنسکرت اسکول مٹھ بند ہوچکے ہیں اور کچھ بند ہونے کے قریب ہیں۔ سنسکرت اسکول کے عہدیداروں سے مل کر انہوں نے ان کے مسائل کو جانا ہے۔ بی ایس پی رکن پارلیمان نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں ٹیچروں کو ان کی تنخواہ نہیں مل رہی ہے اس کے علاوہ ان کی تقرری نہیں کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined