قومی خبریں

پی ایم مودی کے طیارہ کو پاکستانی حدود سے نہیں گزرنے دینے کا معاملہ ’آئی سی اے او‘ پہنچا

پاکستان کو فضائی حدود کے استعمال کی بین الاقوامی روایت کو نہ ماننے کے فیصلہ پر غورکرنا چاہیے اورکوئی بھی یکطرفہ فیصلہ کرنے کے لیےجھوٹے بیان کا سہارا لینےکی اپنی پرانی عادت کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مونٹریال: ہندستان نے سعودی عرب کے دورے کےلیے وزیراعظم نریندرمودی کے طیارے کو پاکستان کی فضائی حدوداستعمال کرنے کی درخواست اس کے ذریعہ مسترکردیئے جانے کےبعد اس مسئلہ کو بین الاقوامی شہری ہوابازی کی تنظیم (آئی سی اے او)میں اٹھایاہے ۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق آئی سی اے او کے ذریعہ طے شدہ ہدایات کے مطابق دیگر ملکوں کے ذریعہ اوورفلائٹ کلیئرنس کی درخواست کی جاتی ہے اور انھیں اس کی منظوری دی جاتی ہے ۔ذرائع نے کہاکہ ’’ ہندستان اوور فلائٹ کلیئرنس کا اپنا مطالبہ جاری رکھے گا ۔ہم نے الگ سے بھی اس مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے دیگر بین الاقوامی شہری ہوابازی کےاداروں کے سامنے رکھاہے ۔پاکستان کو فضائی حدود کے استعمال کی بین الاقوامی روایت کو نہ ماننے کے اپنے فیصلہ پر غورکرنا چاہیے اور کوئی بھی یکطرفہ فیصلہ کرنے کے لیے جھوٹے بیان کاسہارا لینے کی اپنی پرانی عادت کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے ۔‘‘

Published: undefined

پاکستانی میڈیا میں خبروں کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اتوار کو کہاکہ پاکستان نے ہندستان کی وہ درخواست نامنظور کردی ہے جس میں ہندستانی وزیراعظم کی سعودی عرب دورے کے لیے ان کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی ۔وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیاتھا کہ یہ فیصلہ جموں و کشمیر میں ہندستانی سلامتی دستوں کے ذریعہ حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں اور پاکستان کے یوم سیاہ منانے کے تئیں یکجہتی کی وجہ سے کیاگیاہے ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined