ہندوستان کی کووڈ کے خلاف جاری جنگ میں اِسرو لگاتار اپنی شراکت داری نبھا رہا ہے۔ اب انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اِسرو) کے وکرم سارابھائی اسپیس سنٹر (وی ایس ایس سی) نے میڈیکل آکسیجن کنسنٹریٹر بنایا ہے جس کا نام ’سواس‘ دیا گیا ہے، جو کہ آکسیجن سپورٹ پر رہنے والے مریض کو آکسیجن کی بہترین سطح 95 فیصد سے زیادہ آکسیجن فراہم کرے گا۔
Published: undefined
اِسرو کے ذریعہ تیار کردہ آکسیجن کنسنٹریٹر پریشر سوئنگ ایڈسارپشن کے ذریعہ ہوا سے نائٹروجن گیس کو الگ کر آکسیجن کی مقدار کو بڑھا کر اسے مریضوں کو فراہم کرے گا۔ یہ ایک منٹ کے اندر تقریباً 10 لیٹر آکسیجن دینے میں اہل ہے۔ اس سے ایک ہی وقت میں دو مریضوں کا علاج ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اِسرو کورونا وبا میں لگاتار ملک کے حق میں کام کر رہا ہے۔ ’سواس‘ کا ایجاد اس سمت میں ایک بڑا کارنامہ ہے۔ اس سے قبل ملک کو اِن ہاؤس میڈیکل ٹیکنالوجی کے علاوہ بڑے بڑے ٹیکس کے ذریعہ لیکوئڈ آکسیجن بھیجا گیا۔ اِسرو کے ذریعہ بنائے گئے یہ کنسنٹریٹر ’سواس‘ 600 واٹ پاور کا ہے جو کہ 220 وی/50 ہرٹز کے وولٹیج پر چلے گا۔ اس میں آکسیجن کنسنٹریشن 82 فیصد سے 95 فیصد سے زیادہ ہوگا۔ اس میں فلو ریٹ اور لو پیوریٹی یا کم یا ہائی لیول پیوریٹی کے لیے آڈیبل الارم بھی رکھا گیا ہے۔ اِسرو کے ذریعہ بنائے گئے اس آکسیجن کنسنٹریٹر کا وزن تقریباً 44 کلو کا ہے جو کہ آکسیجن کنسنٹریشن، پریشر اور فلو ریٹ کو ڈسپلے کرے گا۔
Published: undefined
وی ایس ایس سی کا کہنا ہے کہ میڈیکل ایکوئپمنٹ بنانا اِسرو کے تحت نہیں آتا، کیونکہ اس میں ہیومن سائیکولوجی کی گہری سمجھ چاہیے۔ سانس سے جڑے ڈیوائس بنانا ڈاکٹرس کے تعاون کے بغیر مشکل ہے۔ ایسے میں اِسرو میں کام کرنے والے انجینئرس نے اس پورے پروسیس کو سمجھا، تھیوری کو اسٹڈی کیا اور اسے بنانے میں کارگر ہوئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز