ہندوستانی خلائی ایجنسی اسرو نے نئے سال کے پہلے دن لانچ مشن کے ساتھ 2024 کا آغاز کیا، جب خلائی گاڑی PSLV-C58 نے پیر کے روز صبح 9:10 بجے XPoSat، ایکس-رے سٹیلائٹ، اور دس دیگر سٹیلائٹس کے ساتھ کامیابی سے اڑان بھری۔
Published: undefined
کل 0810 بجے شروع ہونے والی 25 گھنٹے کی الٹی گنتی کے بعد، اسرو کی ورک ہارس لانچ وہیکل نے 0910 بجے فرسٹ لانچ پیڈ سے ٹیک آف کیا۔ اسرو کے سائنس دان بشمول چیئرمین ایس سومناتھ لانچنگ کے دورانیے کو پوری توجہ کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔
Published: undefined
ٹیک آف سے تقریباً 20 منٹ بعد خلائی جہاز کو مدار میں داخل کر دیا جائے گا جس کے بعد لانچ وہیکل PS4 کے چوتھے مرحلے کے انجن کو دو بار بند کر کے مدار میں 650 کلومیٹر سے تقریباً 350 کلومیٹر تک لایا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز