قومی خبریں

لینڈر ’وِکرم‘ کا پتہ لگنے کے بعد اِسرو پُرجوش، رابطہ کے امکانات روشن

چندریان-1 کے ڈائریکٹر نے ’اے این آئی‘ کو بتایا کہ ’’ہم نے لینڈر کا چاند کی سطح پر پتہ لگا لیا ہے، اب ہمیں اس کے ساتھ رابطہ قائم کرنا ہوگا۔ لینڈر جہاں اترا ہے، وہ سافٹ لینڈنگ کے لیے مناسب نہیں ہے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستانی خلائی ادارہ اِسرو نے لینڈر وکرم کا پتہ تو لگا لیا ہے لیکن اس سے رابطہ اب بھی قائم نہیں کیا جا سکا ہے۔ لینڈر وکرم سے رابطہ قائم کرنے کی کوششیں لگاتار جاری ہیں۔ وہیں چندریان-1 کے ڈائریکٹر ایم. انادورائی نے بتایا ہے کہ آخر کیوں رابطہ قائم کرنے میں اِسرو کو کامیابی نہیں مل رہی ہے۔ انا دورائی نے کہا کہ چاند کی سطح پر موجود رخنات لینڈر وکرم کو سگنل حاصل کرنے سے روک رہی ہیں۔

Published: 09 Sep 2019, 3:10 PM IST

چندریان-1 کے ڈائریکٹر نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ ’’ہم نے لینڈر کا چاند کی سطح پر پتہ لگا لیا ہے، اب ہمیں اس کے ساتھ رابطہ قائم کرنا ہوگا۔ جس جگہ پر لینڈر اترا ہے، وہ سافٹ لینڈنگ کے لیے مناسب نہیں ہے۔ وہاں کچھ رخنات ہو سکتی ہیں، جو کہ ہمیں اس سے رابطہ قائم کرنے سے روک سکتی ہے۔‘‘

Published: 09 Sep 2019, 3:10 PM IST

ساتھ ہی انا دورائی نے کہا کہ ’’پہلے چندریان کے آربیٹر نے رابطہ قائم کرنے کے لیے لینڈر کی طرف سگنل بھیجے، لیکن موجودہ حال میں یہ دیکھنا ہوگا کہ وہ سگنل پکڑ پاتا ہے یا نہیں۔ آربیٹر اور لینڈر کے درمیان ہمیشہ دو طرفہ مواصلات ہوتا ہے، لیکن ہم ایک طرفہ ڈائیلاگ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔‘‘ حالانکہ انھوں نے کہا کہ رابطہ 5 سے 10 منٹ سے زیادہ کے لیے نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ انھوں نے کہا کہ ’’یہ ایک مشکل حالت ہے لیکن ہمارے سائنسداں اسے سنبھالنے میں کافی اہل ہیں۔‘‘

Published: 09 Sep 2019, 3:10 PM IST

حالانکہ وقت نکلنے کے ساتھ ساتھ چندریان-2 کے لینڈر وکرم سے رابطہ بحال ہونے کا امکان بھی کم ہوتا جا رہا ہے۔ لیکن، اِسرو لینڈر وکرم سے رابطہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ اِسرو سربراہ کے. سیون نے کہا کہ خلائی ایجنسی 14 دنوں تک لینڈر سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کرے گی۔ چندریان-2 میں لگے کیمروں سے چاند کی سطح پر لینڈر وکرم کا پتہ اتوار کو چلنے کے بعد انھوں نے دہرایا کہ یہ (رابطہ بحال کرنے کی) کوششیں جاری رہیں گی۔

Published: 09 Sep 2019, 3:10 PM IST

مہم سے جڑے ایک سینئر افسر نے کہا کہ ’’جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا، یہ مشکل ہوگا (رابطہ بحال کرنا)۔‘‘ ایک افسر نے کہا کہ حالانکہ صحیح ماحول ملنے پر یہ اب بھی توانائی پیدا کر سکتا ہے اور سولر پینل کے ذریعہ بیٹریوں کو ریچارج کر سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا، امکانات کم ہوتے چلے جائیں گے۔‘‘

Published: 09 Sep 2019, 3:10 PM IST

قابل ذکر ہے کہ اِسرو سربراہ کے. سیون نے اتوار کو کہا کہ چندریان-2 کے لینڈر ’وکرم‘ کے چاند کی سطح پر ہونے کا پتہ چلا ہے اور لینڈر نے یقینا ’ہارڈ لینڈنگ‘ کی ہے۔ اسی کے ساتھ سیون نے اعتراف کیا کہ ’سافٹ لینڈنگ‘ کا منصوبہ کامیاب نہیں رہا۔

Published: 09 Sep 2019, 3:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 Sep 2019, 3:10 PM IST