دمشق: فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران شام کی سرزمین سے مقبوضہ گولان کے پہاڑوں پر راکٹ فائر کئے گئے جس کے جواب میں اسرائیل نے شام میں بمباری کی تھی۔ اب اسرائیل نے انکشاف کیا ہے کہ اس بمباری میں ایک فوجی کمپلیکس اور راڈار کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
Published: undefined
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے شامی فوج کے ایک فوجی کمپاؤنڈ، فوجی ریڈار سسٹم اور شامی افواج کے زیر استعمال توپ خانے پر بمباری کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے شامی حکومت کو اپنی سرزمین پر ہونے والی تمام حرکات و سکنات کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا۔
Published: undefined
اس سے قبل آج شام کے دار الحکومت دمشق کے اطراف میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے گولان کی پہاڑیوں کی طرف میزائل فائر کرنے کے جواب میں شامی علاقوں پر بمباری شروع کر دی ہے۔ صہیونی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ دو میزائل گولان میں ایک خالی زمین میں گرے اور فضائی دفاعی نظام نے کم از کم ایک میزائل کو روک دیا۔ اسرائیلی فوج نے وضاحت کی کہ "توپ خانے نے اس شامی علاقے پر بمباری کی ہے جہاں سے میزائل داغے گئے تھے"۔
Published: undefined
خیال رہے یہ پیش رفت اس وقت ہوئی جب دو روز قبل لبنان سے شمال میں اسرائیلی بستیوں پر راکٹ فائر کیے گئے تھے۔ کسی فریق نے ان راکٹوں کو فائر کرنے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی، تاہم اسرائیل نے قرار دیا کہ ان راکٹوں کو داغے جانے کے پیچھے فلسطینی تنظیم حماس ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد اسرائیل نے جواب میں جنوبی لبنان اور غزہ کی پٹی پر حملے شروع کر دئیے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز