قومی خبریں

کانگریس صدر سونیا گاندھی کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد آئسولیٹ، ہلکی علامات ظاہر

سرجے والا نے بتایا کہ کانگریس صدر کو گزشتہ روز سے ہلکا بخار اور کورونا کی علامات ظاہر ہونے لگیں۔ ٹیسٹ کیا گیا تو وہ کووڈ پازیٹو پائی گئیں۔ طبی مشورے کے مطابق کانگریس صدر نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔

سونیا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
سونیا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: کانگریس پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی ہیں۔ ہلکی علامات ظاہر ہونے کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے اس کی تصدیق کی ہے۔ کانگریس لیڈر سرجے والا نے ٹوئٹ کیا کہ ’’کانگریس صدر سونیا گاندھی گزشتہ ایک ہفتہ سے زیادہ وقت سے لیڈران اور کارکنان سے ملاقات کر رہی تھیں، جن میں سے کچھ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔‘‘

Published: undefined

سرجے والا نے بتایا کہ کانگریس صدر کو گزشتہ روز سے ہلکا بخار اور کورونا کی علامات ظاہر ہونے لگیں۔ ٹیسٹ کیا گیا تو وہ کووڈ پازیٹو پائی گئیں۔ طبی مشورے کے مطابق کانگریس صدر نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔ بڑی تعداد میں کانگریس کی خاتون اور مرد کارکنان، جو فکرمندی ظاہر کر رہے ہیں، ان سے میں کہنا چاہتا ہوں کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور صحت یاب ہو رہی ہیں۔ نیک خواہشات کے لیے ہم سبھی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Published: undefined

سرجے والا نے مزید کہا کہ جیسا کہ پہلے بتایا گیا ہے، کانگریس صدر 8 جون کو ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گی۔ ہم، انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے آپ کو مستقبل کی کسی بھی پیشرفت سے آگاہ کرتے رہیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined