اتر پردیش اے ٹی ایس کی ٹیم نے ناگپور سے ایک آئی ایس آئی ایجنٹ کو گرفتار کیا ہے۔ پاکستان کو برہموس سے متعلق خفیہ جانکاری پہنچانے والے اس شخص کا نام نشانت اگروال ہے جو برہموس کے ناگپور یونٹ میں کام کرتا ہے۔ اے ٹی ایس کا کہنا ہے کہ برہموس میزائل یونٹ میں کام کرتے ہوئے اس نے برہموس سے متعلق تکنیکی اور خفیہ جانکاریاں پاکستان اور امریکہ تک پہنچائی ہیں۔ فی الحال نشانت اگروال کو گرفتار کر اے ٹی ایس اس سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔
Published: undefined
دراصل اے ٹی ایس کو نشانت پر گزشتہ کافی دنوں سے شبہ تھااور اسی وجہ سے 8 اکتوبر کو اسے گرفتار کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ یہ گرفتاری یو پی اے ٹی ایس اور فوجی خفیہ افسران کی مشترکہ کارروائی کے بعد عمل میں آئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق نشانت اگروال کو آفیشیل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور اس سے اب یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اس نے کیا کیا اطلاعات پاکستان یا امریکہ تک پہنچائی ہیں۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق نشانت اگروال کو 18-2017 کا ’یَنگ سائنٹسٹ ایوارڈ‘ بھی مل چکا ہے اور وہ برہموس کی ناگپور یونٹ میں سینئر سسٹم انجینئر کے طور پر کام کر رہا ہے۔ اس کے ماتحت سسٹم انجینئرنس، ٹیکنیکل سپروائزرس اور ٹیکنیشین سمیت 40 لوگوں کی ٹیم کام کرتی ہے۔ نشانت برہموس کے سی ایس آر اور ٹیکنالوجی آر اینڈ ڈی گروپ کا رکن بھی تھا۔ ساتھ ہی وہ برہموس ناگپور اور پیلانی سائٹس میں نئے پروجیکٹس کی بھی نگرانی کر رہا تھا۔ ڈی آر ڈی او نے اسے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز