ہریا نہ کے سابق وزیر اعلی اور آئی این ایل ڈی کے رہنما اوم پرکاش چوٹالہ نے کل غازی پور بارڈر پر کسانو ں اور کسان رہنما رکیش ٹکیت سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ حالات بہت سنگین ہیں اور ان کی پارٹی کسانوں کی حمایت کر تی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ کے کسان کافی پریشانیوں سےدو چار ہیں ۔
Published: undefined
اوم پرکاش چوٹالہ نے کسان تحریک کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کسان تحریک کی وجہ سے ملک میں جو حالات پیدا ہو گئے ہیں اس کی وجہ سے ملک میں کسی بھی وقت وسط مدتی انتخابات ہو سکتے ہیں ۔واضح رہے اوم پرکاش چوٹالہ کے پوتے دشینت چوٹالہ کی جے جے پی پارٹی ہریانہ کی کھٹر حکومت کی اتحادی ہے اور دشینت کھٹر حکومت میں نائب وزیر اعلی ہیں۔
Published: undefined
نیوز پورٹل کے مطابق اوم پرکاش چوٹالہ نے کہا ہے کہ کسان تحریک کا اتنا اثر ہے کہ مرکزی حکومت کے اتحادی پہلے ان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں اور آگے بھی کچھ اور چھوڑ سکتے ہیں ۔ واضح رہے اکالی دل جو این ڈی اے کی سب سے پرانی اتحادی پارٹی تھی اس نے کسان تحریک کے مدے پر این ڈی اے سےعلیحدگی اختیار کر لی ہے ۔اوم پرکاش چوٹالہ نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ اور ورکر بھی اب دوسرے امکانات پر غور کر رہے ہیں ۔دوسری جانب راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ بھارتیہ کسان یونین غازی پور بارڈر پر آج کرناٹک کسان یوم شہادت منائے گی۔
Published: undefined
آج دو سو کسان جنتر منتر پر کسان مخالف بلوں کے خلاف احتجاج کریں گے جس کی اجازت مل گئی ہے۔لوگوں میں یہ بے چینی ہے کہ اوم پرکاش چوٹالہ اپنے پوتےدشینت چوٹالہ کے ساتھ اپنےرشتوں کی وضاحت کیوں نہیں کر رہے لیکن چوٹالہ کے جملوں سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ہریانہ کی کھٹر حکومت کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز