قومی خبریں

’کیا معافی نامہ اتنا ہی بڑا ہے جتنا بڑا گمراہ کن اشتہارتھا؟‘ سپریم کورٹ کا رام دیو سے سوال

پتنجلی نے اخبارات میں اشتہار دے کر عام معافی مانگی تھی جس میں اس نے کہا تھا کہ آئندہ ایسی غلطی دوبارہ نہیں کی جائیں گی۔ عدالت نے اس معافی نامے کے حجم اور وقت پر سوال اٹھایا

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ آف انڈیا</p></div>

سپریم کورٹ آف انڈیا

 

پتنجلی آیوروید کے گمراہ کن اشتہارات کے معاملے پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے رام دیو سے اخبارات میں دیے گئے عوامی معافی نامے کے بارے میں سوال کیا ہے۔ عدالت نے پوچھا ہے کہ کیا آپ کا معافی نامہ اتنا ہی بڑا ہے جتنا بڑا آپ نے گمراہ کن اشتہار دیا تھا؟ رام دیو سے یہ بھی پوچھا گیا کہ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت سے ٹھیک پہلے عوامی معافی کیوں جاری کی گئی؟

Published: undefined

واضح رہے کہ پتنجلی آیوروید نے 67 اخبارات میں معافی نامہ جاری کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ گمراہ کن اشتہارات دینے جیسی غلطیاں مستقبل میں دوبارہ نہیں کی جائیں گی۔ اس معافی نامے میں سپریم کورٹ کو یہ بھی یقین دلایا گیا ہے کہ عدالت اور آئین کے وقار کو برقرار رکھا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے رام دیو سے یہ سوال کرنے کےبعد سماعت ملتوی کردی۔ اب اگلی سماعت 30 اپریل کو رام دیو اور بال کرشن کے کیس کی سماعت ہوگی جبکہ بقیہ تمام سات نکات کی سماعت 7 مئی کو ہوگی۔

Published: undefined

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق پتنجلی نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ عوامی معافی نامہ پرنٹ کرنے پر 10 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس احسان الدین امان اللہ پر مشتمل بنچ نے استفسار کیا کہ ایک ہفتہ بعد سپریم کورٹ کی سماعت سے عین قبل معافی کیوں جاری کی گئی۔ جسٹس کوہلی نے سوال کیا کہ کیا معافی کا حجم آپ کے اشتہار جتنا بڑا ہے؟ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ دیگر ایف ایم سی جی بھی گمراہ کن اشتہارات شائع کر رہے ہیں اور عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ جسٹس کوہلی نے کہاایسے اشتہارات ان لوگوں خاص طور پر شیر خوار بچوں، اسکول جانے والے بچوں اور بزرگ شہریوں کی صحت کو متاثر کر رہے ہیں جو مصنوعات استعمال کر رہے ہیں۔

Published: undefined

دوران سماعت عدالت نے مزید کہا کہ ڈرگس اینڈ میجک ریمیڈیز ایکٹ کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی تحقیقات کے لیے اس معاملے میں صارفین کے امور کی وزارت کو شامل کرنا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے یوگ میں رام دیو کے تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی اور بال کرشن کی تحقیقات جاری رہیں گی۔ دونوں کو اپنی غلطی سدھارنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا تھا۔ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) نے پتنجلی کے خلاف ایک درخواست دائر کی تھی، جس میں اس نے الزام لگایا تھا کہ کمپنی نے جدید ادویات اور کوویڈ 19 ویکسین کے خلاف پروپیگنڈا پھیلایا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined