قومی خبریں

کیا سیما کا پاکستان سے آنے کا مقصد کچھ اور ہے؟

یو پی اے ٹی ایس نے سیما حیدر سے کئی گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی اور سیما نے ہر سوال کے جواب میں یہی کہا کہ وہ سچن کی محبت میں سرحد پار کر کے ہندوستان  آئی تھی

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ انسٹاگرام</p></div>

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

 

نئی دہلی: پاکستان سے مبینہ طور پر سچن سے محبت  کی وجہ  سے غیر قانونی طور پر ہندوستان آئی سیما سوالوں کے گھیرے میں ہے۔  وہ  صرف غیر قانونی طور پر آئی ہی نہیں تھی بلکہ وہ ہندوستان میں غیر قانونی طور پر رہ رہی تھی اور جب پتہ لگا تو اس نے بتایا کہ وہ سچن کی محبت میں ہندوستان آئی ہے لیکن اس کے غیر قانونی طریقے سے آنے اور رہنے پر ایجنسیاں اس سے پوچھ گچھ کر ہی ہیں۔

Published: undefined

 اتر پردیش  اے ٹی ایس سیما حیدر سے مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائع خبر کے مطابق سیما سے  نامعلوم مقام پر گزشتہ کئی گھنٹوں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ اے ٹی ایس ذرائع کے مطابق سیما سے جو بھی سوال کیا جا رہا ہے، وہ صرف اتنا کہہ رہی ہے کہ میں یہاں سچن کی محبت میں آئی ہے۔ سیما نے پوچھ گچھ کے دوران نوئیڈا پولیس کو یہی جواب دیا تھا۔ اس معاملے میں سچن اور سیما کو آمنے سامنے بٹھا کر کراس پوچھ گچھ کی گئی تھی اور اس میں ابھی تک کوئی بڑی بات سامنے نہیں آئی۔

Published: undefined

شائع خبر  میں کہا گیا ہے کہ اے ٹی ایس ذرائع کے مطابق سیما نے بہت سخت پیشہ ورانہ تربیت حاصل کی ہوگی، جس کے چلتے وہ بہت ہی سدھے ہوئے جواب دے رہی ہے۔ اب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پولیس تفتیش کے دوران ماہر نفسیات کو اپنے ساتھ بٹھا سکتی ہے تاکہ سیما کے جھوٹ کی تہہ تک پہنچا جا سکے۔ خبروں میں کہا جا رہا ہے کہ سیما کے پاس کئی موبائل ہیں، ان میں سے کئی کو توڑا بھی گیا ہے اور ان کے بھائی پاکستانی فوج میں ہیں۔

Published: undefined

یوپی اے ٹی ایس کی ٹیم نے سیما اور سچن کو ایک ساتھ بٹھایا اور کئی اہم ثبوتوں  پر سوال کئے۔ اس میں نیپال میں ان کی ملاقات کے بارے میں بھی سوالات پوچھے گئے۔ قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ سیما کے پاس  سے دو پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس کو اس کے پاس سے ایک شناختی کارڈ بھی ملا ہے۔ پولیس سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق سیما اور سچن کی ملاقات نیپال میں ہوئی، جہاں دونوں تقریباً ایک ہفتے تک ایک ہوٹل میں رہے۔

Published: undefined

واضح رہے  کہ سیما مئی میں غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہوئی تھی اور اب اپنے ہندوستانی ساتھی سچن مینا کے ساتھ گریٹر نوئیڈا میں رہ رہی ہے۔ سیما کے پاس کئی فون اور دیگر چیزیں ملنے کی وجہ سے اس پر شک پیدا ہوا، جس کے بعد یو پی اے ٹی ایس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ سیما (30) اور سچن (22) کو گریٹر نوئیڈا پولیس نے 4 جولائی کو گرفتار کیا تھا لیکن ایک عدالت نے 7 جولائی کو ان دونوں کو ضمانت دے دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined