کروز منشیات معاملہ میں روز نئے نئے انکشافات کے بعد یہ معاملہ الجھتا جا رہا ہے۔ کل اس معاملہ میں گواہ نمبر ایک پربھاکر کا بیان آیا تھا جس میں کئی کروڑ کے لین دین کی بات بتائی گئی تھی، جس میں این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کا بھی ذکر تھا۔ اب مہاراشٹر کے وزیر اور این سی پی کے رہنما نواب ملک نے ٹوئٹ کر کے سمیر وانکھڈے کے مذہب اور ذات پر ہی سوال کھڑے کر دیئے ہیں۔
Published: undefined
نواب ملک نے ایک برتھ سرٹیفکیٹ (پیدائشی سرٹیفکیٹ) کی کاپی اپنے ٹوئٹر پر شئیر کی ہے اور لکھا ہے ’پہچان کون۔‘ آج تک نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق سمیر وانکھڈے پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ انہوں نے ذات کا فرضی سرٹیفکیٹ بنوا کر سرکاری نوکری حاصل کی ہے۔ یہ دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ سرٹیفکیٹ سمیر وانکھڈے کا ہے اور اس میں والد کے نام کی جگہ ’داؤد‘ لکھا ہے جب کے مذہب کے کالم میں ’مسلم‘ لکھا ہے۔
Published: undefined
خبر کے مطابق مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے سمیر کی حمایت کی ہے اور سمیر پر لگے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور لکھا ہے کہ دلت افسر کو نشانہ بنانا ٹھیک نہیں ہے۔ اٹھاولے نے سمیر وانکھڑے کے کام کی بھی تعریف کی ہے۔
Published: undefined
وہیں نواب ملک نے برتھ سرٹیفکیٹ کی فوٹو کاپی شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے ’سمیر داؤد وانکھڈے‘ کا یہاں سے شروع ہوا فرضی واڑا۔ ایک دوسری تصویر شئیر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے ’پہچان کون۔‘
Published: undefined
دوسری جانب سمیر وانکھڈے کے لئے مشکلیں بڑھتی جا رہی ہیں۔ خبروں کے مطابق این سی بی کے ایک کارکن نے دعوی کیا ہے کہ سمیر نے پہلے کسی ڈاکٹر عائشہ نام کی خاتون سے شادی کی تھی اور اس کی تصاویر بھی شئیر کی جا رہی ہے اور اس تصویر کو سمیر وانکھڈے کے نکاح کے وقت کی بتائی جا رہی ہے۔ واضح رہے مراٹھی اداکارہ کرانتی ریڈکر سمیر کی بیوی ہیں۔ وہیں سمیر وانکھیڈے نے ان سبھی الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت بتایا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined