قومی خبریں

'کیا تحریک عدم اعتماد میں راہل گاندھی کے شامل ہونے سے ڈر رہے ہیں پی ایم مودی' کانگریس کا مرکز پر طنز

کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ذریعہ راہل گاندھی کی سزا پر روک لگائے ہوئے 26 گھنٹے گزر چکے ہیں، لیکن ان کی رکنیت بحال نہیں کی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش / آئی اے این ایس</p></div>

جے رام رمیش / آئی اے این ایس

 

کانگریس نے راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت بحال نہیں ہونے پر ہفتہ کے روز ایک بار پھر مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ذریعہ راہل گاندھی کی نامناسب سزا پر روک لگائے ہوئے 26 گھنٹے گزر چکے ہیں، لیکن ان کی رکنیت بحال نہیں کی گئی ہے۔ پھر یہ سوال پوچھا کہ کیا وزیر اعظم نریندر مودی تحریک عدم اعتماد میں راہل گاندھی کے شامل ہونے سے ڈر رہے ہیں؟

Published: undefined

کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ "سورت کی سیشن کورٹ کے ذریعہ راہل گاندھی کو قصوروار ٹھہرائے جانے کے 26 گھنٹے بعد رکن پارلیمنٹ کے طور پر ان کی نااہلی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔ لیکن سپریم کورٹ کے ذریعہ ان کی پوری طرح سے نامناسب سزا پر روک لگائے ہوئے 26 گھنٹے گزر چکے ہیں۔ رکن پارلیمنٹ کی شکل میں ان کا عہدہ ابھی تک بحال کیوں نہیں کیا گیا؟" ساتھ ہی انھوں نے پوچھا کہ "کیا پی ایم نریندر مودی تحریک عدم اعتماد میں راہل گاندھی کے شامل ہونے سے ڈر رہے ہیں؟"

Published: undefined

جئے رام رمیش کا یہ بیان مودی سرنیم تبصرہ معاملے میں ان کی سزا پر سپریم کورٹ کے ذریعہ روک لگائے جانے کے ایک دن بعد بھی لوک سبھا سکریٹریٹ کے ذریعہ راہل گاندھی کی رکنیت بحال نہیں کرنے کے مدنظر آیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ راہل گاندھی کو بڑی راحت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے اس سزا پر روک لگا دی جس کے سبب کانگریس لیڈر کی لوک سبھا رکنیت چلی گئی تھی، اور کہا کہ اس معاملے میں دو سال کی زیادہ سے زیادہ سزا دینے کے لیے ٹرائل جج کے ذریعہ کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined