سری لنکا کے صدارتی انتخاب میں کمیونسٹ رہنما انورا کمارا دِسانائیکے شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے ملک کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ وہ مارکس ازم اور لینن ازم کے حامی ہیں جس کے سبب مانا جاتا ہے کہ ان کا جھکاؤ چین کی طرف ہوگا اور ہندوستان کو ایک اور پڑوسی ملک کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لیکن شاید ایسا نہیں ہے کیونکہ دسانائیکے ہندوستان کے تحفظ کے سلسلے میں پہلے سے ہی کافی سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان کے تحفظ کے ساتھ کوئی کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔
Published: undefined
ہندوستان کے ہائی کمشنر سنتوش جھا نے سب سے پہلے سری لنکا کے نومنتخب صدر دِسانائیکے کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکساں ثقافت والے ملک آپس میں تعاون اور دونوں ملکوں کی خوشحالی بڑھانے کے لیے پابند ہیں۔
Published: undefined
حالانکہ ہندوستان کا ماننا تھا کہ اگر رانل وکرما سنگھے یا پھر پریم داسا کی جیت ہوتی ہے تو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات زیادہ بہتر رہیں گے۔ ان کی جیت سے بحر ہند میں ہندوستان کے تحفظ کے مورچے پر آسانی ہوتی۔ ویسے دِسانائیکے جنتا ویموکتی پارٹی کے مخالف رخ کے باوجود ہندوستان نے انہیں مدعو کیا تھا۔ سری لنکا میں اقتصادی بحران کے بعد نوجوانوں میں ان کی مقبولیت کافی بڑھ گئی تھی۔ وزیر خارجہ ایس جئے شنکر اور این ایس اے اجیت ڈوبھال نے نئی دہلی میں ان سے ملاقات بھی کی تھی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہو کہ پیر کو 55 سالہ کمارا دِسانائیکے صدر عہدے کا حلف لینے کے ساتھ ہی سری لنکا کے پہلے بائیں بازو کے صدر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیں گے۔ گزشتہ بار 2019 کے انتخاب میں ان کی پارٹی کو صرف 3 فیصد ہی ووٹ ملے تھے لیکن اس بار انہوں نے 42.31 فیصد ووٹوں سے بڑی جیت حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined