نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتوار کے روز اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو تعلیم جیسے معاملے پر توجہ نہ دینے پر نشانہ بنایا۔ کانپور کی رہائشی 18 سالہ طالبہ مہیما مالی تنگی کی وجہ سے اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکی اور اس نے خودکشی کرلی۔ اسی واقعے کا ذکر کرتے ہوئے پرینکا نے کہا، ’’بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) کی اتر پردیش حکومت ایسے کسی بھی معاملے پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔‘‘
Published: undefined
پرینکا نے اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے ٹوئٹ کیا، ’’مالی مشکلات سے دوچار مہیما تعلیم حاصل نہیں کر پائی تو اس نے اپنی جان دے دی۔ اتر پردیش میں بی جے پی حکومت ایسے کسی بھی معاملے پر توجہ نہیں دیتی ہے۔ ہم سب کو یہ عزم کرنا چاہیے کہ ہر مہیما کی تعلیم اور حفاظت کو یقینی بنائیں۔‘‘
Published: undefined
پرینکا نے ٹوئٹ کے ساتھ ایک لڑکی کی تصویر بھی شائع کی، ساتھ میں ایک اخباری رپورٹ موجود ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب مہیما دسویں جماعت کے بعد اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکی تو اس نے پھانسی کے پھندے پر لٹ کر خودکشی کر لی۔
Published: undefined
ایک دیگر ٹوئٹ میں پرینکا گاندھی نے کہا، ’’سیاست کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیح دینا ہے۔ تعلیم، روزگار، کسانوں کی مدد... لیکن یہ غیر ذمہ دار حکومت صرف تفرقہ بازی میں مصروف رہتی ہے۔‘‘
Published: undefined
خبروں کے مطابق مہیما ایک رکشہ ڈرائیور کی بیٹی تھی۔ اس کی ماں نے اسے پنکھے سے لٹکا ہوا پایا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں اس کی خودکشی کی وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ مالی مجبوریوں کے سبب اسے 10 ویں کے بعد اپنی تعلیم چھوڑنی پڑی، جس کی وجہ سے اس نے یہ قدم اٹھایا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز