قومی خبریں

دہلی حکومت اور ایم سی ڈی کے غیر ذمہ دارانہ رویہ سے ڈینگی-ملیریا کے معاملات بے قابو: کانگریس

انیل چودھری نے کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایم سی ڈی اور دہلی حکومت اہم اقدام اٹھانے کے بجائے ایک دوسرے پر الزام تراشی کی سیاست کر رہے ہیں۔

چودھری انیل
چودھری انیل 

نئی دہلی: دہلی میں ڈینگی کے پھیلاؤ اور بخار کے کیسز میں ہو رہے اضافہ کے درمیان ریاستی کانگریس نے ایم سی ڈی اور دہلی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تشویشناک بات ہے کہ ڈینگی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ ہفتے کے مقابلے اس ہفتے دوگنے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Published: undefined

انیل چودھری نے کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایم سی ڈی اور دہلی حکومت اہم اقدام اٹھانے کے بجائے ایک دوسرے پر الزام تراشی کی سیاست کر رہے ہیں۔ انیل چودھری اس سے پہلے بھی ایم سی ڈی اور دہلی حکومت پر ایک دوسرے پر الزام تراشی کی سیاست اور غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کا الزام لگا چکے ہیں۔

Published: undefined

ریاستی کانگریس کے صدر انیل چودھری نے کہا کہ شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور ٹھہرا ہوا پانی مچھروں کی افزائش کی اہم وجوہات ہیں۔ ایم سی ڈی کی جانب سے فوگنگ اور ادویات کا چھڑکاؤ نہ کئے جانے کی وجہ سے شہر میں مچھروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے ڈینگی پھیل رہا ہے اور ملیریا کا خطرہ اور بھی بڑھ رہا ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کا مناسب علاج نہ ہونے اور مریضوں کو پلیٹ لیٹس دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مریض مناسب اور مہنگے علاج کے لیے نجی اسپتالوں میں جانے پر مجبور ہیں۔

Published: undefined

انیل چودھری نے کہا کہ جب کانگریس دہلی میں برسراقتدار تھی تو اس اس وقت شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے بی جے پی کی حکمرانی والی ایم سی ڈی کے ساتھ مل کر کام کیا اور تہواروں کے موسم سے پہلے اور اس کے دوران ویکٹر سے پیدا ہونے والے انفیکشن کو روکنے کے لیے وسیع پیمانے پر فوگنگ کی، لیکن اس طرح کے تال میل کے ساتھ کام کرنے کا جذبہ میونسپل کارپوریشن اور دہلی حکومت میں دور دور نظر نہیں آتا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined