قومی خبریں

عرفانہ زرگر: خواتین کی سینیٹری مصنوعات کے تعلق سے انوکھی پہل کرنے والی کشمیری خاتون

عرفانہ نے ایک مہم شروع کی ہے جس کے تحت وہ سری نگر کے اطراف و اکناف میں واقع پبلک بیت الخلاؤں میں خواتین کے لئے حفظان صحت فراہم کرنے والی مصنوعات رکھتی ہیں تاکہ وقت ضرورت ان کا استعمال ہو سکے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سری نگر: سری نگر سے تعلق رکھنے والی ایک جوان سال خاتون نے خواتین کی بہتر صحت کی خاطر ذاتی خرچے پر ایک ایسی مہم شروع کی ہے جو اپنی مثال آپ ہے۔ 28 سالہ عرفانہ زرگر نے ’ایوا سیفٹی ڈور‘ نامی ایک مہم شروع کی ہے جس کے تحت وہ سری نگر کے اطراف واکناف میں واقع پبلک بیت الخلاء میں خواتین کے لئے ماہواری کے دوران حفظان صحت فراہم کرنے والی مصنوعات جیسے سینیٹری پیڈز رکھتی ہیں تاکہ حاجت مند خواتین وقت ضرورت ان کا استعمال کرسکیں۔

Published: undefined

زرگر کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد یہ ہے کہ راہ چلتی خواتین یا تعلیمی اداروں وغیرہ میں زیر تعلیم یا کام کرنی والی خواتین کو اچانک اگر کوئی متعلقہ مسئلہ پیش آئے تو انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ 'کئی ایسی خواتین ہوتی ہی جنہیں سڑک پر اچانک پرابلم ہوجاتی ہے، یہاں سرکار نے اس کے لئے کوئی سسٹم نہیں رکھا ہے تو اس معاملے کے متعلق سوچ کر میں نے اپنے ہاتھوں سے ایک کٹ تیار کی ہے جس میں، میں نے خواتین کے لئے ماہواری کے دوران حفظان صحت فراہم کرنے والی تمام مصنوعات رکھی ہیں اور انہیں سری نگر کے پبلک بیت الخلاء میں رکھنے کی مہم شروع کی ہے'۔

Published: undefined

زرگر نے کہا کہ میں اپنی تنخواہ کا نصف حصہ صرف کرکے اس مہم کو فی الوقت ذاتی طور پر چلاتی ہوں تاہم امید کرتی ہوں کہ آگے چل کر لوگ خاص کر خواتین اس مہم کو آگے بڑھانے کے لئے سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 'میرے خیال سے یہ سب سے بڑی سخاوت ہے، میں فی الوقت ذاتی خرچے پر یہ مہم چلا رہی ہوں تاہم امید ہے کہ آگے لوگ خاص کر خواتین اس مہم کو آگے بڑھانے میں اپنا تعاون پیش کریں گی۔ میں سری نگر کے تمام پبلک بیت الخلاء میں ان کٹس کو دستیاب رکھنے کو یقینی بنانے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑوں گی'۔

Published: undefined

عرفانہ زرگر نے یو این آئی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے متذکرہ مہم بغیر کسی دنیاوی غرض سے شروع کی ہے اور چاہتی ہے کہ دوسری لڑکیاں بھی اس کا حصہ بنے۔ دریں اثنا معاشرے کے مختلف شعبوں سے وابستہ خواتین نے عرفانہ زرگر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔

Published: undefined

ایک خاتون نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی اہم مہم ہے اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہیں اور ہمیں اس مہم کو ہر حال میں کامیاب بنانے کے لئے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو انجام دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں خواتین ماہواری کے بارے میں بات کرنے میں شرم محسوس کرتی ہیں تاہم اس نوعیت کی مہم شروع کرنا انتہائی حوصلہ افزا کام ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined