قومی خبریں

آئی آر سی ٹی سی گھوٹالہ: لالو پرساد یادو کی درخواست ضمانت منظور

لالو پرساد نے اپنی درخواست میں یہ بھی کہا تھا کہ وہ 69 سال کے ہیں اور صحت بھی ٹھیک نہیں رہتی، لہٰذا اس کا بھی خیال رکھا جائے۔ ان باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت نے ضمانت کا فیصلہ سنایا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

آئی آر سی ٹی سی گھوٹالہ سے منسلک ایک معاملے کی سماعت 19 جنوری کو دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں ہوئی۔ اس معاملے میں سابق مرکزی وزیر ریل لالو پرساد یادو کو ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکے پر دی گئی ہے۔ دراصل لالو پرساد نے اپنے وکیل کے ذریعہ ضمانت کی گزارش کرتے ہوئے عدالت میں کہا تھا کہ ’’میں سمن جاری ہونے پر حاضر ہوا اور اب مجھے حراست میں لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ میری حراست اس وقت نہیں مانگی گئی جب جانچ چل رہی تھی۔ سبھی دستاویز پہلے ہی ضبط کیے جا چکے ہیں اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کسی گواہ پر خطرہ ہونے کا تذکرہ نہیں کیا ہے۔‘‘

Published: undefined

لالو پرساد نے اپنی درخواست میں یہ بھی کہا تھا کہ وہ 69 سال کے ہیں اور صحت بھی ٹھیک نہیں رہتی، لہٰذا اس کا بھی خیال رکھا جائے۔ ان باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت نے ضمانت کا فیصلہ سنایا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے لالو پرساد کی عرضی پر مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جرم ملک کی معیشت کو مجموعی طور پر متاثر کر رہا ہے اور ملک کی مالی حالت کے لیے ایک سنگین خطرہ پیش کر رہا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ضمانت عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’محض اس لیے کہ ہم نے جانچ کے دوران ملزمین کو گرفتار نہیں کیا، یہ انھیں سمن جاری کرنے کے بعد ضمانت کے لیے بنیاد نہیں ہو سکتا۔‘‘ جانچ ایجنسی نے مزید کہا کہ وہ ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ کر سکتے ہیں یا گواہوں پر دباؤ ڈال سکتے ہیں کیونکہ ان میں سے کچھ لوگ ان کے ملازمین ہیں۔ ان سے اب تک پوچھ تاچھ ہو رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined