زور و شور سے شروع کی گئی ہندوستان کی پہلی پرائیویٹ ٹرین ’تیجس ایکسپریس‘ پر آج سے بریک لگ گیا ہے۔ دراصل انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن لمیٹڈ (آئی آر سی ٹی سی) نے پیر سے ملک کی پہلی پرائیویٹ ٹرین تیجس ایکسپریس کو نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی آر سی ٹی سی نے مسافروں کی کمی کے سبب لکھنؤ-دہلی اور ممبئی-احمد آباد تیجس ایکسپریس کو بند کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ کورونا وائرس کے سبب منسوخی کے بعد تیجس ایکسپریس نے اکتوبر میں دوبارہ چلنا شروع کیا تھا، لیکن اس پر سفر کرنے سے مسافر پرہیز کر رہے ہیں۔
Published: undefined
اس سے قبل آئی آر سی ٹی سی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مینجمنٹ نے مسافروں کی کمی کے سبب سبھی تیجس ٹرینوں کو رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی آر سی ٹی سی نے لکھنؤ-نئی دہلی (82502/82501) تیجس ایکسپریس کو 23 نومبر سے جب کہ احمد آباد-ممبئی (82902/82901) تیجس ایکسپریس کو 24 نومبر سے رد کر دیا ہے۔
Published: undefined
آئی آر سی ٹی سی نے ایک بیان میں کہا کہ ’’مینجمنٹ نے کووڈ-19 وبا کی وجہ سے کم مسافروں کے سبب آئی آر سی ٹی سی نے تیجس ٹرینوں کی سبھی آمد و روانگی کو رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی ان دونوں راستوں میں ٹرانسپورٹیشن کرنے والی انڈین ریلوے کی دیگر ٹرینوں کی آکیوپنسی لیول کو دیکھنے کے بعد اپنے فیصلہ پر از سر نو غور کرے گی۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ تہوار کے مدنظر بھیڑ کو دیکھتے ہوئے لکھنؤ-نئی دہلی اور احمد آباد-ممبئی کے درمیان دو تیجس ٹرینوں کو 17 اکتوبر سے دوبارہ شروع کیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز