آئی آر سی ٹی سی ٹینڈر معاملہ میں دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے لالو خاندان کو بڑی راحت دی ہے۔ عدالت نے منی لانڈرنگ (غیر قانونی طریقہ سے رقوم کی ترسیل) معاملہ میں لالو یادو ان کی اہلیہ رابڑی دیوی اور چھوٹے بیٹے تیجسوی یادو کی مستقل درخواست ضمانت کو منظور کر لیا ہے۔
عدالت نے تینوں کو ایک ایک لاکھ کے بانڈ اور نجی مچلکہ پر ضمانت دی ہے۔ اس معاملہ کی اگلی سماعت 11 فروری کو ہوگی۔ واضح رہے کہ لالو یادو بیماری میں مبتلا ہیں اور تاحال رانچی کے اسپتال (رمس) میں علاج کرا رہے ہیں۔
Published: undefined
مستقل ضمانت منظور ہونے کے بعد تیجسوی یادو نے کہا، ’’ہمیں عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے اور اس بات کا یقین ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔‘‘
Published: undefined
گزشتہ سماعت کے دوران ای ڈی نے ملزمان کو مستقل ضمانت دینے کی مخالفت کی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ مستقبل ضمانت دینے کی صورت میں تفتیش کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ تمام فریقین کی جرح سننے کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ ادھر سی بی آئی عدالت سے مستقل ضمانت پہلے ہی منظور ہو چکی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ یہ معاملہ انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) کی طرف سے رانچی اور پوری میں چلائے جانے والے دو ہوٹلوں کی دیکھ بھال کا کام ایک کمپنی ’سجاتا‘ ہوٹلس کو دیئے جانے سے وابستہ ہے۔ اس کے ونے اور وجے کوچر اس کمپنی کے مالک ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کے عوض مبینہ طور پر لالو یادو کو تین ایکڑ زمین حاصل ہوئی ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ لالو یادو نے نجی کمپنی کو فائدہ پہنچانے کی غرض سے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined