امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی آئل ریفائنریز پر حملوں کے جواب میں ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملے کرے۔
Published: undefined
گراہم نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیا 'اب وقت آگیا ہے کہ امریکا ایرانی اشتعال انگیزی کا نوٹس لیے۔ اگر ایران اشتعال انگیزی جاری رکھتا یا جوہری افزودگی میں اضافہ کرتا ہے تو ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملوں کا منصوبہ غور کے لیے میز پرلایا جائے'۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت تک اپنی بد سلوکی کو نہیں روکے گا جب تک اسے یہ اندازہ نہ ہو کہ اس کے نتائج کتنے خوفناک ہوسکتے ہیں۔ اس کے لیے امریکا کو ایران کی تیل تنصیبات کو تباہ کرنا ہوگا جو ایرانی رجیم کی کمر توڑ دے گا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب میں تیل کی دو تنصیبات پر ڈرون طیاروں کی مدد سے کیے گئے حملوں میں آگ بھڑک اٹھی تھی اور تیل کی پیداوار بھی کچھ دیر کے لیے تعطل کا شکار ہوئی۔ یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے کام کرنے والے عرب فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں تیل تنصیبات پرحملوں کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Published: undefined
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے سیکیورٹی کے شعبے میں سعودی عرب کو تعاون کی پیش کش کی ہے۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ ان کا ملک دہشت گردی کی اس جارحیت کا مقابلہ کرنے اور اس سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
(العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز