تہران: ایران نے فلسطینیوں کے جذبہ حریت کو سلام اور خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ملکی طور پر تیار دو ہزار کلو میٹر تک مار کرنے والا لڑاکا ڈرون کا نام ’غزہ‘ رکھا ہے۔ یہ اطلاع غیر ملکی میڈیا کے ذرائع نے دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے مقامی طور پر تیار کردہ 2 ہزار کلومیٹرتک مار کرنے والے لڑاکا ڈرون کی نمائش کی اور فلسطینیوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس کا نام 'غزہ' رکھ لیا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق ڈرون کا نام فلسطینی جدوجہد سے متاثر ہوکر ان کے اعزاز میں غزہ رکھا گیا ہے۔
Published: undefined
مقامی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ نیا ڈرون میں 35 گھنٹے پرواز، 13 بم اور 500 کلو گرام الیکٹرونکس کی اشیاء ساتھ لے جانے کی صلاحیت ہے۔ پاسداران انقلاب کے میجرجنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ نئے ڈرون کا نام 'غزہ' ان کے اعزاز میں رکھا گیا ہے جو آج حملہ آور اور جارحیت پسند صہیونیوں کے خلاف برسر پیکار ہیں۔
Published: undefined
ایران کے میزائل نظام کے خلاف امریکی سمیت مغربی طاقتیں آواز اٹھاتی رہتی ہیں تاہم ایران ان کو مسترد کرتا آیا ہے جبکہ غزہ کی حکمران جماعت حماس کی مدد کا بھی الزام دیا جاتا ہے۔ ایران نے حماس کی مالی یا دیگر ذرائع سے مدد کے حوالے سے دیئے جانے والے بیانات پر کوئی ردعمل نہیں دیا تاہم حماس ایران سے بہترین تعلقات کا معترف ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای فلسطین کے حق میں بیانات دیتے رہتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined