ممبئی: آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کے 37 ویں سالانہ اجلاس میں اقبال میمن کو بلا مقابلہ دوسری بار آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کا صدر منتخب کرلیا گیا، گزشتہ روز احمد آباد کے محمد حسین گاندھی ہال میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اس کا اعلان کیا گیا۔
Published: undefined
موصولہ اطلاع کے مطابق اس اجلاس میں پورے ہندوستان کی پانچ سو میمن جماعتوں کے نمائندوں کے علاوہ فیڈریشن کے بورڈ ممبران، زونل سکریٹری، نائب صدور، نیشنل ایکزیکٹیو ممبران اور بیرون ممالک کے مہمانوں نے شرکت کی۔ پہلے سیشن کے اجلاس میں فیڈریشن کے سیکریٹری عزیز بھائی مچھی وا لا نے گزشتہ سال کے مینٹیس میں آمد و خرچ کی تفصیلات پیش کیں۔
Published: undefined
مقررین نے اپنی تقریروں میں فیڈریشن کے فلاحی کاموں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے اقبال میمن عرف اقبال افیسر کی جدوجہد کی تعریف کی اور ان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔ اپنے صدارتی خطبے میں اقبال میمن (صدر آل انڈیا میمن جماعت) نے کہا کہ”میں شکرگزار ہوں قوم کے تمام دانشوروں کا اور خاص طور پر سوراشٹر، گجرات، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، مغربی بنگال، جھارکھنڈ، آندھرا پردیش، تلنگانہ، تمل ناڈو، کرناٹک اور گوا وغیرہ سے آئے تمام نمائندوں کا فیڈریشن کے تمام عہدیداروں کا کہ آپ لوگوں نے سماجی خدمات کی تکمیل میں اپنا تعاون پیش کیا۔
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ خصوصاً یوتھ ونگ، اسپورٹس ونگ، لیڈیز ونگ، ڈیزاسٹرمینجمنٹ اور تمام شعبوں کے چیئرمین کا جنہوں نے اپنی ذمہ داری بخوبی انجام دی۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے امدادی کاموں کو فعال بنانے اور ضرورت مندوں کو بر وقت امداد پہنچانے کے لیے ہر ہفتہ بورڈ ممبران کی میٹنگ کو لازمی قرار دیا۔
Published: undefined
فیڈریشن کے اندر میری چالیس سالہ سماجی خدمات اور چارسالہ دور صدارت میں دو جوابدہی کو میں ہمیشہ اپنے سامنے رکھا، ایک اللہ کو جواب دینا، دوسرے قوم کی امانت کو دیانت داریت کے ساتھ قوم تک پہنچانا۔ ہم نے فنڈ حاصل کرنے کے لیے ایک زبردست تحریک چلائی جس کے نتیجے میں سالانہ سات کروڑ کی رقم امدادی کاموں میں خرچ کیے جاتے ہیں یہ رقم بلالحاظ قوم وملت میں صرف ہوتے ہیں۔ دوسرے سیشن کے اجلاس میں فیڈریشن کے الیکشن کمشنر سہیل کھنڈوانی نے آئندہ چار سالوں کے لیے اقبال میمن افیسر کو دوبارہ بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا۔
Published: undefined
اس بات کا اعلان ہوتے ہی پورا ہال تالیوں کی گڑگڑاہٹ سے گونج ا ٹھا۔ ہال میں موجود نمائندوں نے اقبال میمن افیسر کی شال پوش اور گلپوشی کے لیے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرتے ہوئے اسٹیج پر پہنچ گئے۔ مبارک بادی کا یہ لمحہ بڑا دلفریب اور خوشنما تھا۔
Published: undefined
اس موقع پر اقبال میمن آفیسر نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں آپ سب کو یقین دلاتا ہوں کہ میں پہلے سے بھی زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ قومی خدمات کو انجام دینے کی کوشش کرتا رہوں گا۔ آج آپ نے جس اعتماد کے ساتھ مجھے دوبارہ صدر منتخب کیا ہے یہ ہماری نہیں بلکہ آپ سب کے اتحاد کی کامیابی ہے۔ یہ فیڈریشن کی پوری ٹیم کی کامیابی ہے، میں گزارش کرتا ہوں کہ آپ لوگ قومی خدمات میں نئے حوصلوں اورجذبوں کے ساتھ اپنا تعاون پیش کرتے رہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined