قومی خبریں

گھاٹ کوپر ہورڈنگ معاملہ: مہاراشٹر حکومت نے سینئر آئی پی ایس افسر قیصر خالد کو معطل کیا

قیصر خالد نے ان پر عائد تمام الزامات سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ ہورڈنگ لگانے کی اجازت ان سے قبل کے افسران نے دی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

مہاراشٹرا حکومت نے منگل کو سینئر آئی پی ایس افسر قیصر خالد کو ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے دفتر کی منظوری کے بغیر ممبئ کے مضافات گھاٹ کوپر علاقے میں ہورڈنگ لگانے کے معاملہ میں معطل کئے جانے کا حکم جاری کیا ہے۔واضح رہے کہ 13 مئی کو ممبئی کے گھاٹ کوپر میں ایک ہورڈنگ گرنے سے 17 افراد ہلاک اور 74 سے زائد شہری زخمی ہوگئے تھے۔

Published: undefined

حکومت مہاراشٹرا کے محکمہ داخلہ کے جوائنٹ سیکریٹری کی جانب سے جاری کئے گئے چار صفحات پر مشتمل معطل نامہ میں کہا گیا ہےکہ ابتدائ تفشیش سے یہ پتہ چلا ہےکہ جب قیصر خالد ریلوے پولیس کے کمشنر کے عہدئے پر فائز تھے تب انہوں نے بعض اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ایک لمبی ہورڈنگ لگانے کی اجازت دی تھی اور محکمہ پولیس کے صدر دفتر سے اجازت طلب کئے بغیر ہی اجازت دے دی تھی جو کہ قانون کے اعتبار سے ضروری ہے۔حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ دوران معطلی انھیں ہیڈکواٹر میں روزانہ حاضری دینی ہوگی اور انھیں قانون کے مطابق تنخواہ بھی حاصل ہوگی۔

Published: undefined

اس سانحے کے بعد بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ کریٹ سومیا نے قیصر خالد کی فوری معطلی کو لےکر شور مچایا تھا جبکہ قیصر خالد نے ان پر عائد تمام الزامات سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ ہورڈنگ لگانے کی اجازت ان سے قبل کے افسران نے دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined