نئی دہلی: سپریم کورٹ نے سابق وزیر خزانہ اور سینئر کانگریسی لیڈر پی چدمبرم کو آئی این ایکس میڈیا کرپشن معاملہ میں سی بی آئی کی جانب سے درج کیس میں ضمانت دے دی ہے۔ چدمبرم اس کے باوجود رہا نہیں ہو سکیں گے کیونکہ وہ اسی میڈیا گروپ سے متعلق کالے دھن کو سفید بنانے (منی لانڈرنگ) کے ایک اور معاملہ میں 24 اکتوبر تک ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ) کی حراست میں ہیں۔
Published: 22 Oct 2019, 5:57 PM IST
جسٹس آر بھانومتی کی صدارت والی بنچ نے منگل کو پی چدمبرم کو ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا۔ انہوں نے کہا’’درخواست گزار کو ضمانت پر رہا کیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ وہ کسی دوسرے معاملہ میں گرفتار نہ ہوں‘‘۔ خیال رہے سابق وزیر خزانہ نے دہلی ہائی کورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد عدالت عظمیٰ میں اپیل کی تھی۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کے بعد دہلی ہائی کورٹ کا فیصلہ غیر مؤثر ہو جائے گا۔
Published: 22 Oct 2019, 5:57 PM IST
چدمبرم فی الحال اسی معاملہ میں ای ڈی کی حراست میں ہیں۔ عدالت عظمیٰ کا یہ فیصلہ سی بی آئی کے معاملہ سے منسلک ہے اور اس کا ای ڈی کے معاملہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ چدمبرم کو ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دی گئی ہے۔ عدالت نے سابق وزیر خزانہ کو ہدایت دی کہ جانچ ایجنسی انہیں جب بھی پوچھ تاچھ کے لئے بلائےگی، انہیں حاضر ہونا ہوگا۔ اس کے علاوہ وہ ملک سے باہر بھی نہیں جا سکیں گے۔
Published: 22 Oct 2019, 5:57 PM IST
قابل غور ہے کہ سی بی آئی نے چدمبرم کو 21 اگست کو شب میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔ واضح رہے سی بی آئی نے میڈیا کمپنی آئی این ایكس میڈیا کے خلاف 15 مئی 2017 کو ایف آئی آر درج کی تھی۔ الزام ہے کہ آئی این ایکس میڈیا گروپ کو 305 کروڑ روپے کے غیر ملکی فنڈ لینے کے لئے 2007 میں ’فارن انوسٹمنٹ پروموشن بورڈ‘ کی منظوری دینے میں کئی طرح کی بے ضابطگیاں کی گئیں۔ کمپنی کو جب یہ منظوری دی گئی تھی، اس وقت پی چدمبرم وزیر خزانہ تھے۔
Published: 22 Oct 2019, 5:57 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 22 Oct 2019, 5:57 PM IST
تصویر: پریس ریلیز