کولکاتا: کانگریس نے سی پی آئی ایم (مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا) کے پولت بیورو رکن اور مغربی بنگال میں پارٹی کے ریاستی سکریٹری محمد سلیم کو بھارت جوڑو نیائے یاترا کے مغربی بنگال سے گزرنے کے دوران شرکت کی دعوت دی ہے۔
Published: undefined
اطلاع کے مطابق محمد سلیم کو ریاستی کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق راجیہ سبھا رکن پردیپ بھٹا چاریہ اور مغربی بنگال کے پارٹی کے لیے مرکزی آبزرور غلام احمد میر دونوں نے ذاتی طور پر مدعو کیا ہے۔ جس کے جواب میں محمد سلیم نے انہیں بتایا ہے کہ اگر وہ ترونت پورم میں اپنی پارٹی کے پروگرامس کی وجہ سے یاترا میں شرکت نہیں کر سکے تو اپنی پارٹی کے متعلقہ اضلاع کے لیڈران کو شرکت کی ضرور ہدایت دیں گے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ بھارت جوڑو نیائے یاترا اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق ریاست کے شمالی علاقوں سے گزرے گی۔ روٹ میپ کے مطابق یاترا مغربی بنگال کے کوچ بیہر ضلع کے طوفان گنج سب ڈویژن سے ریاست میں داخل ہوگی اور شمالی بنگال کے جلپائی گوڈی، دارجلنگ، علی پور دوار، شمالی دیناج پوراور مالدا ہوتے ہوئے گزرے گی۔ مسلمانوں کی اکثریتی آبادی والے مرشد آباد ضلع جنوب بنگال کا واحد ضلع ہے جو نیائے یاترا کے روٹ میں شامل ہے۔ یہ شمالی بنگال کے ساتھ اس علاقے کا سرحدی ضلع بھی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined