سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا دعویٰ ہے کہ تحقیقاتی ایجنسیوں جیسے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو انہیں ڈرانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند پی ڈی پی کو توڑنے کے لئے اس کے ممبروں کو ڈرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔
Published: undefined
ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا: ’حکومت ہند پی ڈٰی پی کو توڑنے کے لئے اس کے ممبروں کو ورغلانے اور ڈرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ تحقیقاتی ایجنسیوں جیسے ای ڈی کو مجھے ڈرانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ مجھے پاسپورٹ جیسے بنیادی حق سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے، یہ سیاسی انتقام گیری نہیں تو اور کیا ہے‘۔
Published: undefined
بتادیں کہ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی جمعرات کو یہاں راج باغ علاقے میں واقع انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر میں پیش ہوئیں جہاں منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں ان سے قریب پانچ گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی گئی۔ پوچھ گچھ کے بعد دفتر کے باہر انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران انہیں اپنے والد کی فروخت شدہ زمین اور وزیر اعلیٰ سیکرٹ فنڈ کے بارے میں سوالات پوچھے گئے۔
Published: undefined
ای ڈی نے محبوبہ مفتی کومنی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لئے 15 مارچ کو دلی میں واقع اس کے ہیڈکوارٹرز میں پیش ہونے کو کہا تھا تاہم اس وقت ان کو ذاتی طور حاضر ہونے پر اصرار نہیں کیا گیا تھا اور بعد میں انہیں 23 مارچ کو حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔ محبوبہ مفتی نے ای ڈی کے نام ایک مکتوب ارسال کیا تھا جس میں انہوں نے دلی کی بجائے سری نگر میں پیش ہونے کی گزارش کی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز