بہار میں بکسر ضلع کے مرار تھانہ علاقہ میں مشتبہ حالت میں کئی افراد کی موت کے معاملے میں ضلع انتظامیہ نے جانچ شروع کر دی ہے ۔
Published: undefined
سرکاری ذرائع نے بتایاکہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ضلع مجسٹریٹ امن سمیر ، پولیس سپرنٹنڈنٹ نیرج کمار سمیت کئی تھانوں کی پولیس کے علاوہ امتناع منشیات محکمہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش میں مصروف ہوگئی ہیں۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہیں۔ مرنے والوں کی شناخت امساری گاﺅں کے رہنے والے راج نارائن سنگھ کے بیٹے آنند کمار سنگھ (40) ، کامیشور سنگھ کے بیٹے بھیرونگو سنگھ (38) ، ساون مسہر کے بیٹے سکل مسہر (39) ، گوپال سنگھ کے بیٹے منکو سنگھ عرف جتندر سنگھ (40) اور جدو یادو کے بیٹے شیو موہن یادو (50) کے طور پر کی گئی ہے جبکہ کئی دیگر افراد پرائیوٹ اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔
Published: undefined
دریں اثناءضلع مجسٹریٹ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ پہلی نظر میں کیمیکل ملی شراب پینے سے موت کی بات سامنے آرہی ہے ۔ حالانکہ اس معاملے میں انتظامیہ گہرائی سے تفتیش میں مصروف ہے ۔ شراب یہاں کیسے آئی اور کس نے شراب منگائی تمام نکات پر تفتیش کی جارہی ہے ۔
Published: undefined
بتایاجاتاہے کہ امساری گاﺅں میں بدھ کی شام تالاب کنارے ایک جھونپڑی میں مبینہ طور پر شراب پارٹی چل رہی تھی ، جس میں گاﺅں کے ہی قریب 12 افراد پارٹی میں شریک ہوئے تھے ۔ رات نوبجے کے بعد کچھ لوگوں کے پیٹ میں درد اور جلن کے بعد طبیعت خراب ہونے لگی ۔ جب معاملہ بگڑنے لگا تو پارٹی میں افرا تفری پھیل گئی اس کی اطلاع اہل خانہ کو ملی اور علاج کیلئے فوری طور پر سب ڈویژنل اسپتال لایا گیا ، اسی دوران تین لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined