یکم مئی کواسپائس جیٹ کا طیارہ SG-945 ممبئی سے مغربی بنگال کے درگاپور جاتے ہوئے قاضی نذر الاسلام ہوائی اڈے پر اترنے سے عین قبل خطرناک ہنگامہ کا شکار ہوا۔اس حادثے میں اوپر کیبن میں رکھے سامان گرنے لگے جس کی وجہ سے تقریباً 40 مسافر زخمی ہو گئے۔ ڈی جی سی اے نے اس طیارے کی فوری جانچ کے بعد اپنی ایک رپورٹ میں اس واقعہ کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ اس طیارے میں کل 195 افراد سوار تھے۔ جس میں 2 پائلٹ اور 4 کیبن کریو ممبر بھی شامل تھے۔ اس طیارہ نےیکم مئی کی شام 5:13 بجے ممبئی سے اڑان بھری تھی۔ معائنہ کے بعد اس سپائس جیٹ طیارے کو کولکتہ میں رکھا گیا ہے۔
Published: undefined
قاضی نذر الاسلام ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران طیارے نے ہنگامہ خیزی کے کئی شدید جھٹکے محسوس کئے۔ اس دوران طیارے کے آٹو پائلٹ نے دو منٹ تک کام کرنا بند کردیا تھا جس کی وجہ سے اسے مینولی طور پر اڑایا گیا۔ درگاپور اے ٹی سی کو طیارے سے مطلع کیا گیا کہ کچھ مسافر ہنگامہ کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں اور انہیں لینڈنگ کے بعد طبی امداد کی ضرورت ہوگی۔
Published: undefined
ڈی جی سی اے کے مطابق جو اہم چیزیں خطرناک ہنگامہ کے دوران ہوئیں اس میں 14 مسافر اور 3 کیبن کریو زخمی ہوئے۔ یہ چوٹیں سر پر، ریڑھ کی ہڈی پر، کندھے پر، ماتھے پر اور چہرے پر آئی ہیں۔ اس وقت ان میں سے 3 مسافر ہسپتال میں داخل ہیں۔ ان میں سے 2 مسافر درگاپور کے آئی سی یو میں داخل ہیں۔ ان مسافروں میں سے ایک کو سر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے ڈائمنڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور دوسرے مسافر کو ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ لگنے کی وجہ سے مشن اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واضح رہے حادثہ کے دوران آکسیجن پینل کھولے گئے اور آکسیجن ماسک استعمال کے لیے نیچے گر گئے تھے۔
Published: undefined
اس حادثہ کی وجہ سے ڈی جی سی اے نے جو قدم اٹھائے ہیں ان میں یہ کہ تحقیقات مکمل ہونے تک طیارے کے عملے کے تمام ارکان کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے اور ڈی جی سی اے اس طیارے کی تفصیلی تحقیقات کر رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined